رمضان المبارک ختم ہونے سے پہلے مسلمان رجوع الی اللہ اور توبہ کے ذریعے اپنی مغفرت کروالیں!بنگلور میں قاری احمد علی فلاحی کا ولولہ انگیز خطاب!

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 4:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍ مئی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن جلسہ فضائل رمضان سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ جامعہ فیض سلیمانی کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں، رحمتوں اور اللہ کی بے شمار انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے۔ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہم سے جدا ہوکر تیسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے۔ بس اس ماہ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام باقی رہ گئے ہیں۔ عشرہ اخیرہ کو دیگر عشروں پر خصوصی فضیلت حاصل ہے۔

مولانا نے اس عشرے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اخیر عشرہ میں اتنی کوشش کرتے یعنی عبادت کرتے جتنی کوشش دیگر ایام میں نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس عشرے میں غفلت کی چادر ہٹا کر اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت و ریاضت کے ذریعے ہم خدا کا قرب حاصل کریں اور اپنے گناہوں سے تائب ہوکر جہنم کی آگ سے چھٹکارے کی دعا مانگیں اور اپنی مغفرت کروائیں۔ کیونکہ حضرت جبریل علیہ السلام نے ان لوگوں کے بارے میں بدعا کی ہے کہ ہلاک ہو وہ شخص جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا پھر بھی اس کی مغفرت نہ ہوئی اور اس پر ہمارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے آمین کہا ہے۔ ایک حضرت جبریل علیہ السلام کی بدعا اور دوسرے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا اس پر آمین کہنا، تو سوچئے کہ ایسے لوگوں کا کیا حشر ہوگا؟ قاری صاحب نے فرمایا کہ رمضان المبارک بڑی تیزی کے ساتھ گزرتا جارہا ہے۔ اسکے دو عشرے گزر چکے ہیں اور تیسرا عشرہ بھی بس چند ایام کے بعد ختم ہوجائے گا۔ اس اخیر عشرہ میں ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرنا اور وقت گزر جانے سے پہلے تمام گناہوں سے توبہ کرلینا چاہئے، رمضان میں بھی اگر ہمیں توبہ و استغفار کی توفیق نہیں ہوسکی تو پھر کب اس کی توفیق ہوسکتی ہے۔

مولانا فلاحی نے فرمایا کہ نماز کی پابندی اور توبہ کی کثرت ہی وہ دو چیزیں ہیں جس کے ذریعے ہم رمضان کی ناقدری اور حضرت جبریل علیہ السلام کی بدعا سے بچ کر اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہمیں چاہیے کہ پورے عالم میں پھیلی وبائی بیماری کورونا وائرس سے پوری انسانیت کی حفاظت اور اسکے خاتمے کیلئے خوب دعائیں کریں، کیونکہ بیماری اور شفاء دونوں کا مالک اللہ ہے۔ قابل ذکر ہیکہ قاری احمد علی فلاحی صاحب نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے اراکین مرکز کی جانب سے قاری احمد علی فلاحی صاحب کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کیا اور قاری صاحب کی دعا سے یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا!

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔