سابق ہندوستانی کوچ ومل کمار کا انکشاف، پی وی سندھو کی یہ ہے کمزوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 11:41 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سابق ہندوستانی کوچ ومل کمار کا ماننا ہے کہ پی وی سندھو کو جوابی حملے سے پریشانی میں ڈالا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ حالیہ دولت مشترکہ کھلو کے فائنل سمیت خطابی مقابلوں میں ہار جاتی ہے۔اولمپکس اور عالمی چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ فاتح سندھو کو حال میں گولڈ کوسٹ میں ہم وطن سائنا نہوال سے ہار کی وجہ سے چاندی کا تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا تھا۔اس 22 سالہ کھلاڑی کی فائنل میں یہ ایک اور شکست تھی۔اس سے پہلے وہ ریو اولمپکس، گلاسگو عالمی چمپئن شپ، دبئی سپر سیریز، انڈیا اوپن اور آل انگلینڈ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سندھو جب دوسری لڑکیوں کے خلاف کھیلتی ہے (سائنا کے خلاف میچ کے مقابلے میں)، تو وہ فائنل میں تھوڑا کمزور نظر آتی ہے۔وہ اس طرح کی جارحیت نہیں دکھا پاتی جیسا کہ وہ دوسرے کھلاڑیوں کے خلاف ظاہر کرتی ہے۔میں نے محسوس کیا جب ریلیاں لمبی چلتی ہیں اور جب جوابی حملہ کی بات آتی ہے تو سندھو تھوڑا کمزورپڑ جاتی ہے اور سائنا نے اس کا فائدہ اٹھایا۔اس نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا لیکن اگر یہ میچ تیسرے گیم تک پہنچتا تو پھر کیا ہوتا یہ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔