پتور : چوروں نے گھر میں گھس کر مچائی لوٹ - 5.87 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر ہوگئے فرار

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2023, 10:18 PM | ساحلی خبریں |

پتور، 15 / جنوری (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے قریب جیجین ابراہم نامی شخص کے گھر میں گھس کر چوروں نے 5.87 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا اور موقع پر فرار ہوگئے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے گھر پر اس وقت دھاوا بولا جب گھر مالک ججین اپنے بیوی بچوں کو دوسرے گھر پر چھوڑ کر جمعہ کے دن دھرمستھلا ہاسپٹل میں داخل اپنے سسر کی خیریت پوچھنے کے لئے گیا ہوا تھا ۔ جب وہ سنیچر کے دن واپس لوٹا تو چوری کی واردات انجام دی جا چکی تھی ۔ ججین نے بتایا کہ چور الماری میں رکھا ہوا وہ ڈبہ اٹھا لے گئے جس میں 4.65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تھے ۔ اس کے علاوہ نقدی، ٹی وی ، گیس سلینڈر، گیس اسٹو اور زمین جائداد کے کاغذات وغیرہ بھی چرا لیے  گئے ہیں ۔ ان سب کی مجموعی مالیت کا اندازہ 5.87 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
    
اپن انگڈی پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور فنگر پرنٹ ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...