پتور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ - پی ای ڈائریکٹر گرفتار ۔۔۔۔( مینگلور اور اطراف کی مختصر خبریں)

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 6:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پتور27/ اکتوبر (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ کالج میں فزیکل ایجوکیشن (پی ای) ڈائرکٹر کی خدمات انجام دینے والے ایلیاز پنٹو کو نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ میں 15 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا  ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے ایک باوقار تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم مڈیکیرے سے تعلق رکھنے والی پی یو فرسٹ ایئر کی طالبہ نے 23 اکتوبر کو ویمنس پولیس اسٹیشن میں ملزم پنٹو کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتورکلب کے پاس سے ملزم پنٹو کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔  پتہ چلا ہے کہ ملزم کی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد اس کے وکیل نے ریگولر ضمانت کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی ہے ۔

منگلورو: عصمت دری کے الزام میں موبائل شاپ کا مالک ہوا گرفتار

منگلورو،27/ اکتوبر (ایس او نیوز) موبائل دکان پر سِم لینے کے لئے گئی لڑکی کو اپنے جال پھانس کر عصمت دری کرنے کی شکایت موصول ہونے پر پولیس نے دکاندار کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا  ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سورتکل پولیس اسٹیشن میں ایک لڑکی نے شکایت درج کروائی کہ وہ  منا عرف ابراہیم کی دکان پر سم لینے کے لئے گئی تھی ۔ اس کے بعد دکاندار نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے اس کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور عشق ہوجانے کا ڈرامہ کیا اور اسے اعتماد میں  لینے کے بعد ایک لاڈج میں لے جا کر اس کی عصمت دری کی ۔ پولیس نے اس شکایت  پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

اڈپی : پوکسو عدالت نے ملزم کو دی 10 سال قید بامشقت کی سزا

اڈپی،27/ اکتوبر (ایس او نیوز) پوکسو معاملات کے سلسلے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کی ذمہ داری نبھانے والے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشنس کورٹ نے نابالغ  بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ کے ملزم بنگلورو کے وینکٹیش (30 سال) کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔

وینکٹیش پر الزام تھا کہ اس نے اپنے پڑوس میں کھیل رہی پانچ سالہ بچی کے ساتھ  جنسی ہراسانی کی ہے پوکسو عدالت کی جج یرمال کلپنا نے اس معاملہ کی شنوائی کے بعد وینکٹیش کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے دس سال کی قید کے علاوہ 20 ہزار روپے جرمانہ کی  سزا سنائی ۔ جس میں سے 15 ہزار روپے اور سرکاری فنڈ سے 75 ہزار روپے متاثرہ بچی کو ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ 

خیال رہے کہ یہ معاملہ 2018 میں کارکلا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا تھا ۔

بنٹوال میں  بی جے پی لیڈر پرکاش پر حملہ

بنٹوال،27/ اکتوبر (ایس او نیوز) بیلّور میں بی جے پی لیڈر پرکاش کے گھر میں گھس کر حملہ کرنے کی واردات پیش آئی   ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ واردات 26 اکتوبر کی رات میں پیش آئی جب چند لوگوں نے پرکاش پر حملہ کیا جس میں اس کے سر پر چوٹ آئی ہے اور اسے علاج کے لئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال حملہ کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔ گمان یہ ہے کہ اس حملہ میں مقامی لوگوں کا ہی ہاتھ ہے ۔ دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ نتین بڈاگے بیلور، نشانت بڈاگے بیلور اور پون کمڈیل وغیرہ گھر میں گھس کر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے ۔ جس کے پیچھے ذاتی اسباب ہوسکتے ہیں ۔   بنٹوال پولیس معاملہ کی جانچ  کر رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...