پتورمیں پیش آیا خطرناک سیریل ایکسیڈنٹ۔ کئی افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 10:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 6/مئی (ایس او نیوز) پتور میں پیش آئے خطرناک سیریل ایکسیڈنٹ میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کوکاڈا سے دھرمستھلا جانے والے نیشنل ہائی وے پر دو کاریں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔پھر زخمیوں کے لے جانے کے لئے جو ایمبولینس بلائی گئی تھی وہ بھی بے قابو ہوکرحادثے کا شکار ہوگئی اور ساوتھڈکا کراس پر سڑک کنارے الٹ گئی۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت یمونا(40سال)، متھپّا (45سال)، موہینی (42سال)، موکشی (17سال) اور دھنیا (16سال) کے طورپر کی گئی ہے جوکہ سیلیورو کار میں موجود تھے۔ ان میں سے دھنیا کی حالت بہت نازک بتائی جاتی ہے۔جبکہ اس سے ٹکرانے والی سوفٹ کار میں موجود زخمیوں کے باریمیں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔

حادثہ پیش آتے ہی زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کے لئے بیک وقت کئی ایمبولینس گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا تھا۔اس میں سے نیلیاڈی سے جو ایمبولینس پہنچی تھی اس وقت تک تمام زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کے دوسری ایمبولینس گاڑیوں میں بھیجا جاچکا تھا۔ اس لئے یہ ایمبولینس واپس نیلیا ڈی کی جانب لوٹ رہی تھی تو راستے میں بے قابو ہوگئی اور ایک اسکوٹر سوار کو ٹکر مارنے کے بعد الٹ کر سڑک کنارے نالے میں جاکر رک گئی۔خوش قسمتی سے اسکوٹر سوار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااور معاملہ درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...