پتور میں ٹیمپو اور  بائک کی ٹکر ۔ بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

 
مینگلور، 20؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع فکشن کنڑا کے اپن انگڈی کے گولی ہیتلو میں پیش آئے حادثہ میں ایک تیز رفتار ٹیمپو کی ٹکر سے موٹر بائک سوار کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت  شکتی نگر منگلورو کے رہنے والے سچن (29 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ اپن انگڈی کی جانب سے آنے والی مچھلی بھری ہوئی ٹیمپو گاڑی نے جب بائک کو ٹَکر ماری توبائک پر سوار سچن اور اس کا ساتھی اچھل کر سڑک پر گر گئے ۔ تیز رفتار اور بے پروائی سے چلائے جا رہے ٹیمپو کا چکر سچن کے سر پر سے گزر گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ اس کے پیچھے بائک پر سورا دوسرا ساتھی انکیت شدید زخمی ہوا ہے اور پتور سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

پتور ٹریفک پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔