پتور : نابالغ دلت لڑکی عصمت دری - بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ - دلت تنظمیوں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:42 PM | ساحلی خبریں |

پتور 22/ اکتوبر (ایس او نیوز) دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی کی عصمت دری میں ملوث بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت تنظیموں کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پتور مضافاتی پولیس اسٹیشن کے روبرو ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔

مظاہرین ڈربے سرکل کے پاس سے پیدل مارچ کرتے ہوئے مضافاتی پولیس اسٹیشن کے پاس پہنچے ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران عصمت دری میں ملوث ملزم کو تا حال گرفتار نہ کرنے اور اس کو بچانے کی کوشش کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

اس موقع پر موگیرا سنگھا کے ریاستی صدر وشواناتھ بنگلورو نے کہا کہ عصمت دری کے اس واقعہ کو ڈیڑھ مہینہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے مگر مظلوم لڑکی کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے ۔ اتنا وقت گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال اصل ملزم کے خلاف کے کیس درج نہیں کیا ہے ۔ بلکہ متاثرہ لڑکی کے بیان کو توڑ مروڑ کرمتاثرہ لڑکی کے بڑے بھائی کو ہی گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ اصل مجرم آر ایس ایس اور بی جے پی کا لیڈر ہے ۔ 

وشواناتھ  نے وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر اصل مجرم کو پکڑا نہیں گیا تو پھر ریاستی سطح پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس اور میڈیکل آفیسر پر اس معاملہ کے اصل حقائق چھپانے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈران بھی مجرموں کو پشت پناہی کررہے ہیں ۔
    
کو آرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر رمیش کوٹیان، ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کنوینر آنند میٹابیل نے بھی خطاب کیا ۔

اس اجلاس میں  جئے پرکاش کانیاڈی، اشوک کونچاڈی، سیتارام کونچاڈی، سیسپّا بدراکوڈو کے علاوہ مختلف دلت تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔