پتور: پی یو کالج طلبا کے درمیان مارپیٹ : حملہ کا شکار متعلم اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 9:12 AM | ساحلی خبریں |

پتور:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر کی سرکاری پی یوکالج کے ایک طالب علم پر اسی کالج کے دیگر طلبا کا گروہ حملہ کئےجانے کا واقعہ منگل کو پیش آیا ہے۔ حملہ کا شکار ، زخمی متعلم کو پتور سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔

حملہ کرنے والے اور حملہ کا شکار سبھی طلبا نابالغ ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ سبھی طلبا پی یو سی کے اول و دوم میں زیر تعلیم ہونے کی جانکاری ملی ہے۔ کالج کی طالبہ سے  بات کئےجانےکے بہانے حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ حملہ کرنے والے طلبا کا تعلق اے بی وی پی سے بتایا جارہاہے۔ ابھی تک کسی طرف سے بھی کوئی کیس داخل نہیں ہواہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق متعلم پر ہوئے حملےکی سخت مذمت کرتےہوئےکیمپس فرنٹ آف انڈیا پتور کے کارکنان نے گاندھی کٹا کے قریب احتجاج کرتےہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔