پتور میں پیش آیا سڑک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے 4افراد زخمی۔ ایک نوجوان ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 12:14 PM | ساحلی خبریں |

پتور،25؍جنوری (ایس او نیوز) اپن انگڈی سبرامنیا اسٹیٹ ہائی وے پرایک رٹز اور دوسری بولیورو کار کے درمیان ہونے والی زبردست ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

 حادثے میں موت کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت ہوسامٹھ کے رہنے والے نوین مارٹس کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں نوین کے والد نکولس مارٹس، والدہ سیسیلیا لاسراڈو، بہن ششما لاسراڈو اور نوین کی بیوی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ہوسامٹھ کی طرف جا رہی رٹز کار بالیا کے قریب بولیرو کار سے ٹکرا گئی۔ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں سے کڈبا پولیس انسپکٹر کی گاڑی گزر رہی تھی۔ سی پی آئی نے خود آگے بڑھ کر3 زخمیوں کو 108ایمبولینس اور ایک زخمی کو اپنی گاڑی میں اسپتال تک لے جانے کا انتظام کیا۔ کڈبا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔