پتور:ہائی وے کے قریب موٹر بائک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک۔ بائک سوار زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 1:06 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 7/دسمبر (ایس او نیوز)قریبی علاقہ پتور کے نیشنل ہائی وے کے قریب پیدل چلنے کے لئے بنی کچی سڑک پر کھڑے ہوئے بزرگ شخص کو ایک بائک سوار نے ایسی ٹکر ماری کہ اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا، جبکہ بائک سوار زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

مہلوک کی شناخت لارنس ڈیسوزا(69) کے طور پر کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ موکرامپاڈی علاقے میں رات 9.45بجے یہ حادثہ پیش آیا جس میں پتور رجسٹریشن والی موٹر بائک پر سوار متھن نامی نوجوان پتور سے کمبرا جاتے وقت گاڑی پر سے قابو کھودیا اور بائک ہائی وے سے نیچے اتر کر کچے روڈ پر آگئی۔ جس کی زد میں آنے سے لارنس بری طرح زخمی ہوگیا۔اس کے ہاتھ پاؤں اور سر پر گہری چوٹ آئی تھی۔ حالانکہ اسے فوری طور پر پتور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا مگروہاں پہنچنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متھن کا بے پروائی کے ساتھ گاڑی چلانا لارنس کی جان لینے کا سبب بن گیا۔

اس ضمن میں پتور مضافاتی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔