پتور:ویڈیو کال پر اپنا برہنہ جسم دکھانے والی لڑکی کے خلاف پولیس نے کی کارروائی
پتور6/جولائی (ایس او نیوز) گنینگ ریپ کی ویڈیو کلپ کے بعد پتور میں کسی شخص سے ویڈیو کال پر بات چیت کے دوران اپنے جسم کے برہنہ اعضاء دکھانے والی لڑکی کی ویڈیو کلپ نے اب ایک اور نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔اور یہ کلپ سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے اپنے طور پر(سووموٹو) کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ لڑکی کے علاوہ اس ویڈیو کو پھیلانے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی فحش حرکت کو سوشیل میڈیا پر پھیلانے سے عوام کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس سے عورتوں کی پاکدامنی اور عفت کی بے حرمتی ہوئی ہے۔