پتور دوہرے قتل معاملے کو جنوبی کینرا پولیس نے 24گھنٹوں میں حل کردیا۔ ملزم کریم خان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 1:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 21/نومبر (ایس او نیوز) پتور میں آدھی رات کو جو وحشتناک دوہرا قتل ہواتھا اور ایک بزرگ خاتون سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھیں، اس معاملے کو جنوبی کینرا پولیس نے بڑی سرعت دکھاتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر حل کردیا اور ملزم کریم خان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق کوگّو صاحب کے گھروالوں کے لئے کٹھا تھاروکا رہنے والا کریم خان ایک جان پہچان والا شخص تھا۔ وہ چوری کی نیت سے چھت کے کھپریل اتارکر رات 11بجے کے قریب کوگّو صاحب کے گھر میں داخل ہواتھا۔ جب وہ نقدی اور زیور چراکر جانے کی تیاری میں تھا تو گھر کے لوگ جاگ پڑے۔ چونکہ گھر والوں نے چوری کرتے ہوئے اسے پہچان لیا تھااس لئے اس نے وہاں پر موجودشیخ کوگّو صاحب (65سال) ان کی نواسی سمیحہ بانو(15سال) اور خدیجہ بی (55سال) پر قاتلانہ حملہ کیا۔اس حملے میں کوگّو صاحب اور سمیحہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ خدیجہ بی ابھی بھی اسپتال میں زندگی اور موت کی کیفیت سے دوچار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریم خان اور کوگّو صاحب کے درمیان کسی مالی لین دین کے تعلق سے  پہلے سے  تکرار چل رہی تھی۔

 کریم خان اپنی دانست میں گھر کے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد30گرام سونے کے زیورات اور نقد 6ہزار روپوں پر ہاتھ صاف کرکے وہاں سے نکل گیا۔قتل کی اس واردات کے سامنے آنے پرضلع ایس پی لکشمی پرساد نے تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔اس علاقے میں رات کی بیٹ پر تعینات ایک کانسٹیبل بھیما شینا کی طرف سے کچھ سراغ ملے جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کی اور کریم خان کو اپنی گرفت میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سے قتل میں استعمال کیا گیا دھاردار ہتھیاراورچرایا گیا سونا بر آمد کیا گیاہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ اورقتل کے دوران کریم خان کا ہاتھ بھی زخمی ہوا تھا۔ جب وہ اپنے گھر پہنچا اور اس کی بیوی نے اس زخم کے بارے میں پوچھاتو اس نے بتایا کہ گھر آتے وقت راستے پر کسی نے اس پر حملہ کیا تھا۔ پھر وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے گیا۔ وہاں سے سرکاری اسپتال میں چلایا گیا۔ لیکن جب او پی ڈی میں ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے زخموں پر ٹانکے لگانے ہونگے تو وہ وہاں سے بھی رفو چکر ہوگیاتھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...