پتور: حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے ایک نوجوان طالبہ ہوگئی ہلاک
پتور 21/اکتوبر (ایس او نیوز) پتور کے اولاموگرو گاؤں میں پیش آئے ایک دردناک حادثے میں گھر کے قریب واقع تالاب میں گرنے کی وجہ پی یو سی زیر تعلیم ایک نوجوان طالبہ موت کا شکار ہوگئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی کانام وینا (17سال) ہے جو کہ کومبیٹو پی یو کالج میں سال دوم کی طالبہ تھی۔وینا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ و ہ صبح چار بجے کے وقت پڑھائی کررہی تھی۔ لیکن جب اس کا باپ وٹل رائے اپنے فارم پر جانے کے لئے نکلا تو وینا نظر نہیں آئی۔ پھر چاروں طرف اس کو تلاش کیا جانے لگا تب فارم ہاؤس کے تالاب میں وینا کی لاش تیرتی ہوئی دکھائی دی۔
اس واقعے کی خبر ملنے پر پتور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیااور وینا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پتور سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔