پتور:شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن ہوگئی پراسرار طور پر غائب۔ شادی کی تقریب منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2020, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

پتور،27/فروری (ایس او نیوز) پولاجے کے کولتھیکے گاؤں میں شادی کی رسم انجام پانے سے چند گھنٹے قبل پراسرار طور پر دلہن گھر سے غائب ہوگئی جس کی وجہ سے بدھ کے دن منعقد ہونے والی شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ منگل کے دن دلہن کی مہندی کی رسم انجام دی گئی تھی۔ دوسرے دن شادی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہوگئے تھے۔ لیکن صبح پانچ بجے کے وقت گھروالوں کو پتہ چلا کہ دلہن لاپتہ ہوگئی ہے۔ پراسرار طورپر گم ہوجانے والی دلہن کا نام نوویابتایا گیا ہے جس کی شادی راجاپورم گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ طے پائی تھی۔ 

 دلہن کو تلاش کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد گھر والوں نے شادی کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بیلّارے پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی شکایت درج کروائی ہے۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...