روسی صدر پوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بات چیت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2022, 12:44 PM | عالمی خبریں |

ماسکو، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کریملن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی عرب کے عملا ً حکمراں ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے بین الاقوامی تیل مارکیٹ کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اور تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس گروپ کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے خطے اور عالمی امن و استحکام نیز تعلقات کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے حوالے سے بالتفصیل تبادلہ خیال کیا۔

یہ ٹیلی فونک گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے جب چھ روز قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پوٹن اور محمد بن سلمان کے مابین بات چیت اس بات کا مظہر ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو دونوں ہی سعودی عرب کے لیے اہمیت کے حامل ہیں بالخصوص ایسے وقت میں جب یوکرین میں روس کی جنگ کے سبب عالمی توانائی مارکیٹ مسائل سے دوچار ہے۔

کریملن کے مطابق پوٹن اور محمد بن سلمان نے کہا کہ روس اور سعودی عرب توانائی کی عالمی منڈی میں ضروری توازن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اوراس ضمن میں مسلسل اپنی ذمے داریاں پوری کررہے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے شام کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور صدر پوٹن نے ایران اور ترکی کے صدور کے ساتھ تہران میں 19 جولائی کو ہونے والی اپنی ملاقات کے نتائج سے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔

ولادیمیر پوٹن نے تہران میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ساتھ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور انھوں نے شام میں جاری جنگ اور وہاں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ تینوں ملک سن 2011سے جاری شام کے تنازعے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّہ خامنہ ای سے روسی صدر پوٹن نے تہران میں ملاقات کی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر آیت اللّہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ مشکل اور سخت اقدام ہے اور ایران عام لوگوں کے جنگ کا شکار ہونے پر خوش نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔