طواف افاضہ کے بعد مسجد حرام اور صحن مطاف کی سینیٹائزر سے طہارت

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2020, 9:57 PM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،2؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) الحرمین الشریفین کی جنرل پریزی ڈینسی کی جانب سے فریضہ حج کی ادائی کے دوران طواف افاضہ کے بعد مسجد حرام، صحن مطاف اور مسجد کے بیرونی احاطے کی جراثیم کش مواد سے صفائی اور طہارت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جراثیم کوش مواد سے صفائی کا مقصد حجاج اور نمازیوں کو مسجد حرام میں کرونا کی وبا میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

الحرمین الشریفین جنرل پریزی ڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں‌کہا کہ اللہ کے گھر اور مسجد حرام کو طواف افاضہ کے بعد جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔ اس کام میں مسجد کے صفائی کے ذمہ دار عملے نے غیرمعمولی خدمات انجام دیں اور مسجد کی طہارت کےلیے ماحول دوست اور بہترین معیار کا سینی ٹائزر استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام کو کرونا وبا کی وجہ سے احتیاطا روزانہ 10 بار صاف کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال ایک ایسے وقت میں فریضہ حج ادا کیا گیا جب پوری دنیا کرونا جیسی متعدد بیماری کی لپیٹ میں‌ ہے۔ اس وبا کے مزید پھیلائو کو روکنے اور حجاج کرام کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن حفاطتی انتظامات کیے گئے۔ حجاج کی خدمت کرنے والے اداروں میں سیکیورٹی ادارے، وزارت داخلہ، اسٹیٹ سیکیورٹی، محکمہ صحت، ہلال احمر، وزارت حج و عمرہ اور دیگر پیش پیش رہے۔ اس کے علاوہ کئی غیر سرکاری رضا کار تنظیموں نے بھی اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیا۔

عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ اگرچہ رواں سال کرونا کی وجہ سے حجاج کرام کی محدود تعداد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا مگر اس موقعے پر حکومت کی طرف سے حجاج کرام کی خدمت میں‌ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...