بورویل سے 110 گھنٹے بعد باہر نکالے گئے فتح ویر زندگی کی جنگ ہار گیا  

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 10:37 PM | ملکی خبریں |

سنگ رور/لدھیانہ11 جون (ایس او نیوز/آئی  این ایس انڈیا) پنجاب کے سنگ رور میں 150 فٹ گہری بورویل میں گرے دو سالہ بچہ کو قریب 110 گھنٹے بعد منگل کی صبح باہر تو نکال لیا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ متاثر بچہ نے اتنی مشقت کے بعد جان کی بازی گنوا بیٹھا۔ حکام نے بتایا کہ’نیشنل ڈیزاسٹر فورس‘ کے اہلکاروں نے صبح قریب ساڑھے پانچ بجے کے بچے کو بورویل سے باہر نکالا تھا۔ سنگ رورڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولیس سیکورٹی کے درمیان بچے کو چندی گڑھ کے اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کو مردہ حالت میں وہاں لایا گیا تھا۔طبی اہلکار نے کہا کہ لاش کو جلد ہی پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہسپتال بیان جاری کرے گا۔ گپتا نے بتایا کہ بچے کو صبح ہسپتال لائے جانے کے بعد اس کی لاش کو ’انت اطفال طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ فتح ویر اسی پیر کو دو سال کا ہوا تھا. وہ سات انچ وسیع اور 125 فٹ گہری بورویل میں گر گیا تھا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ فتح ویر سنگھ ضلع کے بھگوان پورہ گاؤں میں اپنے گھر کے قریب ایک سوکھے بورویل میں جمعرات کی شام قریب چار بجے گر گیا تھا۔ بورویل کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا؛ اس لیے بچہ اتفاقاً اس میں گر گیا۔حکام نے بتایا کہ بچے کی ماں نے اسے بچانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اسے بچا نہیں پائی۔ بچے کو باہر نکالنے کے لئے وسیع سطح پر ایک ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...