سی ایم امریندر سنگھ کا اعلان، پنجاب میں سرکاری محکموں میں 19 ہزار خالی عہدوں پر ہو گی تقرری
نئی دہلی،17/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)پنجاب کابینہ نے مختلف سرکاری محکموں میں 19 ہزار خالی عہدوں کو بھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترجیح کی بنیاد پر ان خالی عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔ان میں پانچ ہزار سیٹوں پر محکمہ پولیس اور 5300 عہدوں پر توانائی کے شعبے میں تقرریاں کی جائیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے دیگر محکموں سے کہا ہے کہ وہ خالی عہدوں کی فہرست بلا تاخیر سونپے تاکہ تقرری کے عمل کو شروع کیا جا سکے۔حکومت کے اس قدم سے ریاست میں اضافی روزگار پیدا ہوگا۔ریاست میں گزشتہ دو سال میں روزگار میلوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کیا تھا۔کابینہ نے مختلف متعلقہ قانون میں ترمیم کے ذریعے ریاست میں قابل انتظامی سروس کے اہلکاروں کے لئے بھرتی قوانین میں نرمی برتنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔