آئی پی ایل 2022: پنجاب کنگس کی شاندار جیت،آر سی بی کی ٹیم 200 رن بناکر بھی میچ ہار گئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2022, 12:48 PM | اسپورٹس |

ممبئی، 28؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پنجاب کنگس  نے آئی پی ایل 2022 میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھولا ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور  کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے   ہوئے 2 وکٹ پر 205 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ موجودہ سیزن میں پہلی بار کسی ٹیم نے 200 رن بنائے، لیکن ٹیم کو جیت نہیں ملی۔ کپتان  فاف ڈوپلیسی نے 88 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ جواب میں پنجاب کنگس نے ہدف کو 19 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ شکھر دھون اور بھانوکا راج پکشے دونوں نے 43-43 رن بنائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور دہلی کیپٹلس بھی اپنے اپنے میچ جیت چکے ہیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگس نے اچھی شروعات کی۔ مینک اگروال اور شکھر دھون نے پہلے وکٹ کے لئے 7.1 اوور میں 71 رن جوڑے۔ مینک اگروال 24 گیندوں پر 32 رن بناکر لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 2 چوکے  اور 2 چھکے لگائے ۔ اس کے بعد شکھر دھون  نے 29 گیندوں پر 43 رن بناکر تیز گیند باز ہرشل پٹیل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

نمبر-3 پر اترے بھانوکا راج پکشے نے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 22 گیندوں پر 43 رن بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ تقریباً 200 کا رہا۔ دو چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ انہیں تیز گیند باز محمد سراج نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد میدان پر آئے انگد باوا کو محمد سراج نے پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس طرح سے اسکور 4 وکٹ پر 139 رن ہوگیا۔

لیام لیونگسٹون نے بھی اچھی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 10 گیند پر 19 رن بنائے اور 2 چھکے لگائے۔ انہیں تیز گیند باز آکاش دیپ نے آوٹ کیا۔ ٹیم نے پانچواں وکٹ 156 رنوں کے اسکور پر گنوایا۔ اب 31 گیند پر 50 رن بنانے تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور اوڈین اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالا۔ شاہ رخ 20 گیند پر 24 رن اور اسمتھ 8 گیند پر 25 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اسمتھ نے 18ویں اوور میں محمد سراج کی گیند پر تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...