کسان تحریک: ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے دوران تشدد کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں ہائی الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 11:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں آج کسانوں کی ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات سامنے آئے جس پر دہلی پولس اور کسان تنظیمیں دونوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک طرف دہلی پولس نے کہا ہے کہ کسان تنظیموں نے طے مدت سے پہلے ٹریکٹر پریڈ نکالی اور متعدد مقامات پر تشدد و توڑ پھوڑ کی، وہیں کسان لیڈران راکیش ٹکیت، شیو کمار ککّا اور حنان ملا وغیرہ نے واضح بیان دیا ہے کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کسانوں نے نہیں بلکہ کسان تحریک کے دشمنوں نے کی ہے۔ انھوں نے اس تشدد کے پیچھے سازش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

دہلی میں ہوئے پرتشدد واقعات کو دیکھتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ حکومت نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے ہائی الرٹ کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی پی سے نظامِ قانون بنائے رکھنے کے لیے کہا ہے۔ انھوں نے دہلی تشدد واقعہ پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن تحریک چلائیں اور تشدد سے دور رہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’دہلی میں حیران کرنے والے واقعات۔ کچھ عناصر کے ذریعہ کیے جا رہے تشدد ناقابل قبول ہیں۔ کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ سے جو ساکھ بنی تھی، ان واقعات سے اسے نقصان پہنچے گا۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’کسان لیڈروں نے ان واقعات سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ٹریکٹر ریلی کو ملتوی کر دیا ہے۔ میں سبھی حقیقی کسانوں سے دہلی خالی کرنے اور سرحدوں پر لوٹنے کی گزارش کرتا ہوں۔‘‘

دوسری طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے دہلی میں ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے دوران تشدد کے واقعہ کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی میٹنگ کی۔ بعد ازاں ہریانہ پولس نے بیان جاری کر کہا کہ دہلی میں ٹریکٹر مارچ کے دوران ہوئے تشدد کے بعد ڈی جی پی منوج یادو نے سبھی ضلع کے ایس پی کو ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے۔ ہریانہ کے سونی پت، پلول اور جھجر ضلع میں احتیاطاً انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات 27 جنوری کی شام 5 بجے تک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...