پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ، 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا بڑا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th March 2020, 12:08 PM | عالمی خبریں |

لاہور،25؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث 50ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے، جس کے تحت 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، امداداحساس پروگرام سےدی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے معاملے پر پنجاب حکومت نے50 ارب روپے کا اکنامک پیکج تیارکر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ماہانہ امداد احساس پروگرام سےدی جائے گی ، متعلقہ ضلعی افسران فہرست تیارکرکےنقدرقم پہنچائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ لیبرسوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی فیس2ماہ کیلئےمعاف کرنے اور ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کےٹیکس 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب کےسرکاری اسکولز کی فیسوں میں50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں قرضوں کی ادائیگیوں کو مؤخر کرتے ہوئے گریس پیریڈ دینے اور ملز، بڑےاداروں کے2ماہ کےبلز کوایک سال کےبلز میں تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سہولتوں کی فراہمی کیلئے12 ارب مختص کردیئے ہیں، اس رقم سے ادویات کی خریداری، ماسک، وینٹی لیٹرزودیگر ضروری اشیاکی خریداری کی جائے گی، اکنامک پیکج کی منظوری آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، جس پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...