پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، کسان تحریک میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو نوکری اور پانچ لاکھ کا معاوضہ
چنڈی گڑھ،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کسان تحریک کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کے لواحقین کے ایک فرد کو نوکری اور پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
بتادیں کہ دہلی کی سرحد پر کسان دو ماہ سے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ آج تحریک کا 58 واں دن ہے۔ کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران بہت سے کسان مختلف وجوہات کی بناء پر ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھروزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ اب تک 76 کسانوں کی فہرست تیارہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرنے والے کسان کے لواحقین کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔