وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کا اپنی حفاظت میں کمی کا اعلان، کہا- ’اپنے لوگوں سے مجھے کیسا خطرہ!‘

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 12:04 AM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،25؍ستمبر(ایس ا ونیوز؍ایجنسی) پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے اشارے دیتے ہوئے اپنی حفاظت کو کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی عوام کی طرح ہی ہیں اور انہی میں سے ایک ہیں، لہذا اپنے ہی بھائیوں سے حفاظت کے لئے انہیں ایک ہزار سیکورٹی اہلکار کی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

دفتر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی حفاظت کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’میں آپ سب لوگوں میں سے ہی ایک ہوں اور مجھے اپنے ہی بھائیوں سے بچانے کے لئے ایک ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی فوض کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے ہی لوگوں سے مجھے کیسا خطرہ!‘‘

غورطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی حلف برداری تقریب کے بعد خود کو عام آدمی قرار دیا تھا۔ جس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ ان کا زور وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے پر رہے گا۔ چنی کے مطابق دیگر لیڈران کی حفاظت جتنے اہلکار سے ہو سکتی ہے اتنے ہی سیکورٹی اہلکار ان کی حفاظت پر بھی مامور کئے جائیں اور وہ حفاظت کے نام پر بے وجہ کا لاؤ لشکر ساتھ لے کر نہیں چلیں گے۔

وزیر اعلیٰ چنی کے اس فیصلے کے بعد اب پنجاب میں دیگر لیڈران کی حفاظت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام لیڈران اور ریاست میں دیگر افراد کو حاصل رہی حفاظت کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت وی آئی پی کلچر کو پوری طرح ختم کر دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جموں و کشمیر کو جلد ہی مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہیے:ادھیررنجن چودھری

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں سیاسی نظم و ضبط کی بحالی کا مطالبہ کیا اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے جا سکیں۔

اننیا پانڈے این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار آرین خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کو یہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

دہلی حکومت پٹاخے کے خلاف مہم شروع کرے گی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیرکوکہاہے کہ شہر حکومت 27 اکتوبر سے پٹاخوں کو جلانے کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک مہم پٹاخے نہیں جلاؤ شروع کرے گی۔