پنجاب میں 30 اپریل تک نائٹ کرفیو، سیاسی ریلیوں پر پابندی، تمام تعلیمی ادارے بند

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 11:32 AM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کے احکامات کے بعد ریاست میں کوئی بھی سیاسی جماعت ریلیوں کا انعقاد نہیں کرسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے 30 اپریل تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت  نے 30 اپریل تک سبھی تعلیمی اداروں  کو بند کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ 11 اضلاع میں نائٹ کرفیوکی مدت کو بھی حکومت نے 30 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2924 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اسی مدت میں یہاں 2350 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور 63 کی موت ہوئی ہے۔ اب ریاست میں کورونا وائرس کے کل معاملوں کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی 25,913 سرگرم معاملے ہیں اور ابھی تک یہاں 7216 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حکومت نے 10 اپریل تک پابندیاں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا، جسے بڑھا کر اب 30 اپریل تک کردیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق، مال میں ایک وقت میں 100 سے زیادہ اشخاص کو اجازت نہیں ہونی چاہئے اور سنیما گھروں کو نصف سیٹیں خالی رکھنے کو کہا گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ 11 اضلاع میں آخری رسوم اور شادیوں کو چھوڑ کر سبھی سماجی مجمع پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ آخری رسوم اور شادیوں میں بھی 20 لوگوں کو ہی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے وارننگ دی ہے کہ کووڈ-19 بہت تیز رفتار سے پھیل رہا ہے اور وبا کا پھیلاو بھی بڑھا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے آئندہ چار ہفتے بے حد اہم رہنے والے ہیں۔ حکومت نے انفیکشن کی دوسری لہر کو قابو میں کرنے کے لئے عوامی حصہ داری پر زور دیا ہے۔ نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال ے کہا ہے کہ معاملے تیزی سے بڑھنے سے ملک میں وبا کے حالات مزید خراب ہوئے ہیں اور آبادی کا ایک بڑا حصہ انفیکشن کے تئیں حساس ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...