پنجاب: این ڈی اے میں شامل اکالی دل نے شہریت قانون کے خلاف قرارداد کی حمایت کی

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2020, 11:49 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،17/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) پنجاب اسمبلی میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال سامنے آئی جب پنجاب حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر برہم مہندرا نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف قرارداد پیش کی اور اس قراردا کی حمایت این ڈی اے کی اہم اور سب سے پرانی اتحادی پارٹی شرومنی اکالی دل نے کی۔ واضح رہے کہ اکالی دل نہ صرف این ڈی اے کی سب سے پرانی اتحادی جماعت ہے بلکہ اس نے پارلیمنٹ میں اس قانون کی حمایت کی تھی اور اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

آج پنجاب اسمبلی میں ریاستی وزیر برہم مہندرا نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارلیمنٹ نے جو شہریت ترمیمی قانون بنایا ہے اس سے پورے ملک میں ناراضگی اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ پنجاب ریاست جہاں پر امن ہے اور سماج کے تمام طبقات ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں وہاں بھی اس قانون کے خلاف بے چینی نظر آ رہی ہے۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرومنی اکالی دل جس نے پارلیمنٹ میں اس قانون پر حکومت کی حمایت کی تھی اس نے اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرارداد کی حمایت کی ہے۔ اکالی دل کے رہنما بکرم مجیتھیا نے کہا کہ ’’اگر عوام کو اپنی پیدائش کے بارے میں بتانے کے لئے قطار میں کھڑا ہونا پڑے گا تو ہم اس قانون کے خلاف ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ پنجاب میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد اس دن پیش ہوئی ہے جس دن مرکزی وزارت داخلہ میں 2020 کی مردم شماری اور این پی آر کے تعلق سے غور و خوص کر نے کے لئے میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاستوں کے چیف سکریٹری اور مردم شماری کے ڈائریکٹرس شرکت کر رہے ہیں۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ این پی آر دراصل این آر سی سے پہلے کا قدم ہے۔

پنجاب سے پہلے کیرالہ اسمبلی نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد پاس کر چکی ہے۔ اسی طرح ابھی کئی اور ریاستیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ اکالی دل کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے کا مطلب ہے کہ این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ اس سے پہلے شیو سینا این ڈی اے سے علیحدہ ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...