زرعی قانون کے خلاف وجے دشمی پر پی ایم مودی، اڈانی اور امبانی کا کسانوں نے جلایا مجسمہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2020, 2:53 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،26؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قوانین کے خلاف پنجاب میں وجے دشمی کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ وزیر اعظم مودی، اڈانی اور امبانی کے مجسموں کو نذر آتش کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ کل پورے پنجاب میں ہوا۔ یہ افسوسناک ہے کہ پنجاب کے عوام وزیر اعظم کے خلاف اس قدر ناراضگی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی خطرناک مثال ہے اور ہمارے ملک کے لئے برا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو فوری طور پر کسانوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور ان کی بات سننی چاہیے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں نے مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناراض کسانوں نے وجے دشمی کے موقع پر پنجاب کے کلیاں والی منڈی میں وزیر اعظم مودی، صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کا 20 فٹ کا مجسمہ نذر آتش کیا۔ اس دوران کسانوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ نیا زرعی قانون کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر طبقات کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قانون سے دکانداروں، تاجروں اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاشتکاروں نے کہا کہ اس نئے زرعی قانون میں ایم ایس پی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مودی حکومت کی نیت کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کسانوںکا کہنا ہے کہ جب تک مرکز ان زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غازی پور بارڈر پر کمربستہ کسانوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں راجدھانی کی سڑکوں پرٹریکٹر چلانے کا دیا انتباہ

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی-غازی پور سرحد پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے جمعہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والے اگلے دور کی بات چیت بے نتیجہ ہوتی ہے تو وہ قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

حیدر آباد الیکشن: گذشتہ انتخابات میں چار سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے اس بار دیا ’اویسی‘ کو جھٹکا

گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں  بی جے پی نے اویسی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔  حیرانی کی بات یہ کہی جارہی ہے کہ بی جے پی جس نے 2016 کے انتخابات میں محض چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، اس بار اس  نے 150 میں سے 48 سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ویسے تو   اویسی ...

ادھیر رنجن نے مودی سے پوچھا، ملک میں کڑوڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی ٹیکہ کےلئے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟

جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے بعد  کانگریس  لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی کی ٹیکہ کاری پر مودی نے کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے، ایسے میں غریب ...