پونے : پھر گرم ہوا کرناٹکا - مہاراشٹرا سرحدی تنازعہ - کرناٹکا کی بسوں پر پوتا گیا کالا رنگ - مہاراشٹرا کی حمایت میں لکھے گئے نعرے

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 12:39 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

پونے، 26؍ نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا اور مہاراشٹرا کے بیچ جو سرحدی تنازعہ ہے اس پر کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے جو بیان دیا تھا اس کے خلاف مہاراشٹرا کے کئی علاقوں میں مراٹھا تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ اسی کے ساتھ  کے ایس آر ٹی سی  کی بین الریاستی بسوں پر بعض جگہ کالا رنگ پوتا گیا اور اس پر مہاراشٹرا کی حمایت میں نعرے لکھے گئے ۔
    
خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا تھا کہ بیلگاوی ضلع کے بعض مراٹھی دیہاتوں کے لوگ کرناٹکا کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بیان پر مراٹھا تنظیمیں برہم ہوگئی ہیں اور ان کے کارکنان مظاہروں پر اتر آئے ہیں ۔ پتہ چلا ہے کہ کل جمعہ کے دن نیپانی سے پونے جانے والی کے ایس آر ٹی بس کو پونے میں روک کر اس پر کالے رنگ سے جئے مہاراشٹرا کا نعرہ لکھا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ بومئی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی ۔ 
    
وزیر اعلیٰ بومئی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا :" مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندرا فرنڈویس نے کرناٹکا - مہاراشٹرا سرحدی تنازعہ کے تعلق سے اشتعال انگیز بیان دیا ہے ۔ لیکن ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ ہماری حکومت ریاست کی زمین ، پانی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔"
    
وزیر اعلیٰ بومئی کا یہ ٹویٹ مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ فرنڈویس کے اس بیان کا جواب تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مہاراشٹرا کا کوئی بھی گاوں کرناٹکا کے حصے میں نہیں جانا چاہیے ۔ بیلگاوی، کاروار اور نیپانی سمیت تمام مراٹھی بھاشا والے گاوں مہاراشٹرا میں ہی شامل ہونے چاہئیں ۔ اس ضمن میں مہاراشٹرا حکومت سپریم کورٹ میں زوردار مہم چلائے گی ۔ 
    
اب وزیر اعلیٰ بومئی کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ شندے نے کہا : "مہاراشٹرا کی ایک انچ زمین کو بھی ہم کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سرحدی علاقہ کے 40 دیہاتوں کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ذمہ دار ہے ۔" اسی کے ساتھ شندے نے اس مسئلہ پر جو قانونی جنگ جاری ہے اس کی نگرانی کے لئے اپنی کابینہ کے دو وزیروں کو نامزد کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر 23 نومبر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے کی توقع تھی مگر یہ معاملہ ملتوی ہوگیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...