بھٹکل : پھر سے شروع ہورہی ہے پونے - ایرناکولم سوپر فاسٹ ٹرین سروس

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 1:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19؍ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ ریلوے نے پونے - ایرناکولم سوپر فاسٹ ٹرین پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بیلگاوی ، پونے اور مڈگاوں سے ہوتی ہوئی ایروناکولم تک جانے والی ہفتہ واری سوپر فاسٹ ٹرین دوبارہ متعارف کروانے کے لئے  سینٹرل، ساوتھ ویسٹرن اور سدھرن ریلوے کے ساتھ مشترکہ طور پر اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ٹرین نمبر 01197 پونے - ایرناکولم ویکلی ایکسپریس اسپیشل 25 ستمبر سے دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ یہ ٹرین پونے سے ہر سنیچر کو رات 10.10 بجے  نکلے گی اور تیسرے دن (پیر) صبح 3.20 ایرناکولم پہنچے گی ۔
    
جبکہ ٹرین نمبر 01198 ہر پیر کے دن شام 6.50 بجے ایرناکولم اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن شب 11.35 بجے پونے پہنچے گی ۔
    
خیال رہے کہ یہ ایکسپریس ٹرین پوری طرح ریزروڈ کمپارٹمنٹس والی ہوگی ۔ جس میں ایک 2 ٹائر اے سی، چار 3 ٹائر اے سی، 11 سلیپر کلاس، 4 سیٹنگ اور 2 لگیج کم بریک وین کوچس ہونگے ۔ 
    
یہ سوپر فاسٹ ٹرین پونہ سے نکلنے کے بعد کرناٹکا میں بیلگاوی، لونڈا، کیسل راک، کاروار، گوکرن، کمٹہ، ہوناور، مرڈیشور، بھٹکل، بیندور، کنداپور، اڈپی اور منگلورو جنکشن اسٹیشنوں پر رکے گی ۔
    
 پونے اور ایرناکولم کے درمیان پنویل اور مڈگاوں سے ہوکر گزرنے والی ٹرین نمبر 1150/1149 سوپر فاسٹ ایکسپریس کی سروس اب مسافروں کے لئے ہفتہ میں 2 مرتبہ دستیاب رہے گی ۔

29 ستمبر سے یہ ٹرین دوبارہ شروع کی جارہی ہے ، جو اتوار اور بدھ کو پونے سے نکلے گی جبکہ منگل اور جمعہ کو ایرناکولم سے واپسی کا سفر شروع کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...