پی یو سی  دوم امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی ، ایس ایس ایل سی امتحانات بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا؟   وزیرتعلیم سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2021, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍ مئی (ایس او  نیوز ) ریاست کرناٹک  میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لئے پی یوسی سال دوم کے سالانہ امتحان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر برائے  پرائمری و سکینڈ ری تعلیم سریش کمار نے  یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ماہ جون میں منعقد ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات سے متعلق بھی وز تعلیم سریش کمار کوفوری فیصلہ کر نے کئی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ ریاست میں اس وقت کور و نا عروج پر ہے ۔ 21   جون سے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے ٹائم ٹیبل جاری کیا جاچکا ہے ۔ حالانکہ اکثر تعلیمی اداروں میں آن لائن کے ذریعہ نصاب مکمل کیا گیا ہے ۔لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں امتحانات منعقد کرنا خطرے سے خالی نہیں ، اس لئے اکثر لوگ ایس ایس ایل سی امتحانات بھی ملتوی کرنے کا مطالبہ کر ر ہے ہیں ۔ چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ایس ایس ایل سی امتحانات ملتوی کر کے کورونا وباء تھمنے کے فورا بعد اگر اچانک  امتحانات کا اعلان کر دیا گیا تو طلبا کو تیاری کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔ اگر اس وقت درمیان میں مہلت دے دی گئی تو طلبہ بہت کچھ بھول جائیں گے ۔محکمہ تعلیمات عامہ اور متعلقہ وزیر کو اس پر بھی غور کرنا چاہئے ۔ اس وقت صرف پی یوسی دوم امتحانات ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح ایس ایس ایل سی امتحانات سے متعلق بھی کوئی فیصلہ کرنا چاہئے ۔تمل ناڈو اور مہاراشٹرا میں ایس ایس ایل سی امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں ۔سی بی ایس سی بورڈ نے بھی امتحانات منسوخ کر دئے ہیں ۔ پچھلے سال بھی پڑویسی ریاستیں تمل ناڈواور تلنگانہ نے ایس ایس ایل سی امتحانات منسوخ کر دئے  تھے ۔لیکن ریاست کرناٹک میں وز رتعلیم سریش کمار نے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کر وا کر نتائج کا اعلان بھی کروایا تھا۔لیکن اس مرتبہ کر نا ٹک میں کور و نا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس لئے ایسے ماحول میں امتحانات منعقد کروانا انتظامیہ کے لئے محفوظ ہے اور نہ ہی طلبا کے لئے ۔ اس لئے محکمہ  تعلیمات عامہ کوایس  ایس ایل سی امتحانات کے انعقاد سے متعلق فوری فیصلہ کر نا چا ہئے ۔ پچھلی  مرتبہ کئے گئے اعلان کے مطابق 21 جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہونا چاہئے ۔ 21 جون سے ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد ہوں گے یا ملتوی ہوں گے اس کا فیصلہ فوری کر نے ریاست کے کئی تعلیمی اداروں نے محکمہ سکینڈ ری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے ۔ والدین اور سر پرستوں کا ایک گروپ ایس ایس ایل ہی امتحانات منسوخ کرنے کے حق میں ہے کیونکہ کورونا کے اس ماحول میں امتحانات منعقد کرنا خطرہ سے خالی نہیں۔ پڑوسی ریاستوں کی طرح امتحانات منسوخ کر کے پچھلی  کارکردگی کی بنیاد پرطلب کوترقی دینے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ایک گروپ یہ  کہہ  رہا ہے کہ امتحانات کے بغیر طلبا کی پچھلی  کارکردگی کی بنیاد پر مارکس الاٹ کر نامناسب نہیں پچھلے دنوں اکثر طلبہ کی کارکردگی کمزور رہی ہوگی ، اس بنیا د پر مارکس الاٹ کر نا درست نہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...