پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں ضلع شمالی کینرا پھر ایک بار چوتھے مقام پر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2019, 1:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16؍اپریل (ایس اونیوز) پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج میں ضلع شمالی کینرا پچھلے سال کی طرح ا س مرتبہ بھی ریاستی سطح پر چوتھے مقام پر بنا ہوا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں شمالی کینرا کے نتائج اسے تیسرے اور چوتھے مقام کے درمیان رکھے ہوئے ہیں۔

امسال ضلع کے مجموعی نتائج 79.59%رہے جبکہ گزشتہ سال یہ نتائج% 76.75اورسال2017میں 71.91%  ریکارڈ کئے گئے تھے۔ سائنس فیکلٹی میں سرسی ایم ای ایس چیتنیا پی یو کالج کے طلبہ نکھل وشواناتھ ہیگڈے اورساتویک نارائن بھاگوت نے نہ صرف ضلعی سطح پر اول رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ یہ دونوں طلبا   ریاستی سطح پر بھی 5واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامرس شعبے میں ہوناور ایس ڈی ایم کالج کی طالبہ انکیتا شری دھر بھٹ 98 فیصد کے ساتھ  اول  رینک اور آرٹس میں بھٹکل انجمن پی یو کالج فار ویمن کی ہُمنا ڈاکٹرسمیع اللہ نے 95.67%کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے۔

ریاستی سطح پر پانچواں رینک پانے والے وشواناتھ ہیگڈے نے 589مارکس کے ساتھ 98.17%کا اوسط درج کیا ہے۔ ساتویک نارائن بھاگوت نے بھی اتنے ہی  مارکس حاصل کرتے ہوئے اپنے لئے بھی ریاست میں  پانچویں مقام پر جگہ بنائی ہے۔

ضلع بھر میں سرسی کی ایم ای ایس کالج کے اسٹوڈینٹس  نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف کامرس بلکہ سائنس اور آرٹس شعبوں میں بھی  نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کی ہیں۔ شعبہ کامرس میں اس کالج کے 14 اسٹوڈینٹس نے رینک حاصل کیا ہے وہیں شعبہ آرٹس اور شعبہ سائنس میں چار چار طلبا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عام طور پر ضلع شمالی کینرا میں تعلیمی ترقی کے لئے بہت زیادہ سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے باصلاحیت طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لئے پڑوسی ضلع اڈپی او رجنوبی کینرا کا رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع ریاستی سطح پر اول اور دوم مقام پانے میں کامیاب رہتے ہیں ، جس میں ایک بڑا حصہ شمالی کینرا سے تعلیم کے لئے منتقل ہونے والے طلبہ کابھی ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...