سکینڈ پی یو میں بھٹکل کی طالبات کا شاندار پرفارمینس؛ ضلعی سطح پر آرٹس میں بھٹکل کی چار اور سائنس اور کامرس میں دو دو طالبات نے حاصل کئےرینکس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2019, 2:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/ اپریل (ایس او نیوز) کل پیر کو کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں ضلع اُتر کنڑا کو  چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ ضلع بھر میں دیگر تعلقہ جات کے ساتھ ساتھ بھٹکل کالج کی طالبات نے بھی  امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کیں ہیں۔ شعبہ آرٹس میں بھٹکل انجمن پی یو کالج فور ویمن کی چار طالبات نے ضلع میں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں تو وہیں شعبہ سائنس میں آر این ایس کالج مرڈیشور کی دو طالبات   اور شعبہ کامرس میں نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل کی ایک طالبہ  نیز  سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل کی ایک طالبہ نے ضلع میں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ بھٹکل کی کسی بھی کالج کا لڑکا ضلعی لیول پر رینک حاصل نہیں کرپایا ہے۔

شعبہ آرٹس میں انجمن پی یو کالج کی ہُمنا بنت ڈاکٹر سمیع اللہ نے95.67 فیصد اوسط کے ساتھ ضلع بھر میں فرسٹ ر ینک سے کامیابی حاصل کی   ہیں تو  نُسینہ بنت الطاف کوبٹے 94.83 فیصد کے ساتھ ضلع بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ 92.33 فیصد کے ساتھ تنظیفہ  مہک  کو ساتواں رینک اور 91.17 فیصد کے ساتھ عائشہ یونا ڈونا کو نواں رینک حاصل ہوا ہے۔

شعبہ سائنس میں آر این ایس پی یوکالج مرڈیشور کی اپیکشا نے 97.67 فیصد کے ساتھ پورے ضلع میں دوسرا مقام اور اسی کالج کی کاویا ایم ہیگڈے نے  96.67 فیصد کے ساتھ  چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔

شعبہ کامرس میں نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل کی چیترا  ونود مہالے نے 97.17 فیصد کے ساتھ ضلع بھر میں تیسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ  سدھارتھا پی یو کالج بھٹکل کی پرجاول  گولی نے  96.67 فیصد کے ساتھ چھٹا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ضلعی سطح پر پھر ایک بار سرسری نظر دوڑائیں تو  شعبہ آرٹس میں بھٹکل کی طالبہ  ہُمنا  بنت ڈاکٹر سمیع اللہ کو اول مقام حاصل ہواہے تو شعبہ کامرس میں MPES SDM  پی یو کالج ہوناور کی انکیتا سدھارتھ بھٹ کو98 فیصد کے ساتھ  اول مقام اور شعبہ سائنس میں ایم ای ایس چیتنیا کالج سرسی کے طالب العلم  نکھل وشوناتھ ہیگڈے اور اسی کالج کے ساتویک نارائن بھاگوت دونوں  کو 98.17 فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل ہوا ہے۔یہ دونوں طلبا ریاست گیر سطح پر پانچواں رینک پانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

انجمن پی یو کالج فور ویمن  بھٹکل:

اس کالج سے امسال 326 طالبات نے سکینڈ پی یو سی امتحان  میں حصہ لیا تھا، جس میں 281 کامیاب ہوئی ہیں،43 طالبات نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں تو 184 طالبات فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئی ہیں۔  شعبہ کامرس میں اس کالج کی کامیابی  کا اوسط 94.19 فیصد، شعبہ سائنس میں 73.75 فیصد اور شعبہ آرٹس میں 84.6 فیصد  درج کیا گیا ہے۔ شعبہ سائنس میں خدیجہ ضُحیٰ  بنت عبدالرحمن  رکن الدین نے 95.16 فیصد کے ساتھ  پورے کالج میں اول مقام سے کامیاب ہوئی ہیں۔ اسی طرح شعبہ کامرس میں عائشہ سعادہ بنت شعیب رکن الدین  نے 95.83 فیصد کے ساتھ اول اور شعبہ آرٹس میں ہُمنا بنت ڈاکٹر سمیع اللہ نے  95.60  فیصد کے ساتھ اول مقام پایا ہے۔

انجمن پی یو  کالج بھٹکل (بوائز)

انجمن پی یو کالج بوائز کے کامرس شعبہ کی کامیابی کی شرح 70.10 فیصد، شعبہ سائنس کی شرح 69.09 فیصد اور آرٹس کی شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔شعبہ کامرس میں یوسف احمد ابن اسلم  علی اکبرا نے 89.16 فیصد کے ساتھ کالج میں ٹاپ کیا ہے، شعبہ سائنس میں عُبادہ برماور ابن محمد ذکریا برماور نے 85.83 فیصد کے  ساتھ اول  اور شعبہ آرٹس میں عبدالرُمان  ابن عبدالوحید منیار نے 70.05 فیصد کے ساتھ اول مقام پر ہے۔اس کالج سے جملہ 162 میں سے 111 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔کامیابی کی شرح 68.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل 

اس بار 189 طلبا پی یو سی امتحانات میں شریک ہوئے تھے ، 183 کامیاب ہوئے ہیں، اس کالج کے 38 اسٹوڈینٹس  نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں شعبہ سائنس میں سندیپ مراٹھی 96.5فیصد کے ساتھ کالج میں اوم مقام اور شعبہ کامرس میں پرجاول گولی نے 96.67 فیصد کے ساتھ اول مقام سے کامیاب ہوئی ہیں۔

آر این ایس کالج، مرڈیشور

جملہ 179 اسٹوڈینٹس میں 163 کامیاب ہوئے ہیں  اس طرح کامیابی کی شرح 91.6 فیصد درج کی گئی ہے۔ سائنس میں اپیکشا منوج نے 97.66 فیصد کے ساتھ اول اور شعبہ کامرس میں گائتری ہلّیر نے 92.16 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام پایا ہے۔

آنند آشرم پی یو کالج بھٹکل

آنند آشرم پی یو کالج  شعبہ سائنس کی کامیابی کی شرح 92.85 فیصد اور شعبہ کامرس کی کامیابی کی شرح 98.07 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔شعبہ سائنس میں اس کالج کی کیرتھانا   نے 91.66 فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل کی ہے تو وہیں شعبہ کامرس میں احمد فراز نے 95.5 فیصد کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

اس کالج سے جملہ کتنے اسٹوڈینٹس  سکینڈ پی یو سی امتحانات میں شریک ہوئے تھے، اُس کی تفصیلات کالج کی طرف سے موصول نہیں ہوسکی، البتہ شعبہ کامرس میں جملہ 8 طلبا امتیازی نمبرات سے ، 38 فرسٹ کلاس سے اور 6 سکینڈ کلاس سے کامیاب ہونے کی خبر دی گئی ہے، اسی طرح شعبہ کامرس میں 15 طلبا امتیازی نمبرات لے کر ، 30 فرسٹ کلاس اور 6 سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

دی نیو انگش پی یو کالج بھٹکل

دی نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل سے اس بار 184 میں  سے 175 طلبا کامیاب  ہوئے ہیں،40 اسٹوڈینٹس نے امتیازی نمبرات اور 102 فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔  اس طرح کامیابی کا اوسط 95.10 فیصد رہا۔ شعبہ سائنس کی کامیابی کی شرح 95.34 فیصد، شعبہ کامرس کی کامیابی کی شرح 99.06  فیصد اور شعبہ آرٹس کی کامیابی کی شرح 82.35  فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

95.16 فیصد کے ساتھ ماروتی نائک نے شعبہ سائنس میں اول مقام حاصل کیا ہے، آرٹس میں ایرنّا دوشگار نے 90.66  فیصد کے ساتھ اول اور شعبہ کامرس میں چیترا مہالے نے 97.16 فیصد کے ساتھ اول مقام پایا ہے۔

نیشنل پی یو کالج مرڈیشور

گرلس سیکشن میں اس کالج سے جملہ 23 میں 22 کامیاب رہی ہیں اس طرح   کامیابی کا اوسط 95.65 فیصد رہا جبکہ بوائز سیکشن میں کامیابی کا اوسط 46.66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شعبہ کامرس میں فاطمہ وردا بنت پرویز احمد ہیگڈے نے 94.15 فیصد کے ساتھ پورے کالج میں اول مقام سے کامیاب ہوئی ہیں ۔

جنتاودیالیہ کالج  شرالی کی کامیابی کی شرح 75فیصد،  بینا ویدیا مرڈیشور کی کامیابی کی شرح 96 فیصد  اسی طرح سرکاری پی یو کالج بھٹکل کی کامیابی کی شرح 60.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...