پی یو سی دوم میں اس بار بغیر امتحان ہی تمام طلبہ کامیاب؛ ریاست بھر میں2,239 طلبہ کو ملے 600 میں 600 مارکس؛ بھٹکل کی کئی طالبات نے بھی حاصل کئے سو فیصد مارکس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2021, 12:38 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/جولائی (ایس او نیوز) اس بار کووِڈ وباء کی بنا پر سکینڈ پی یوسی کے امتحانات منسوخ کئے گئے تھے اور بغیر امتحان ہی تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، البتہ میٹرک  اور  پی یو سی اول میں حاصل کئے گئے مارکس  اور پی یو سی دوم کی ابتدائی  ٹیسٹوں کی کارکردگی کی بنیاد پر طلبہ کو مارکس دئے گئے اور اس کے نتیجے میں ریاست کرناٹک کے جملہ  2,239 طلبہ نے 600 میں پورے 600 مارکس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ضلع دکشن کنڑا میں سب سے زیادہ طلبہ یعنی  445 طلبہ کو سو فیصد کامیابی ملی،   بنگلور (جنوبی) کے 302 طلبہ بنگلور (شمال) کے 261 طلبہ، اُڈپی کے 149طلبہ اور ہاسن کے 104 طلبہ 600 میں فُل 600 مارکس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سو فیصد مارکس حاصل کرنے والوں میں بھٹکل انجمن  پرے یونیورسٹی کالج فور ویمن، بھٹکل سدھارتھا پی یو کالج اور بھٹکل نیو انگلش  پی یو کالج کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

انجمن ویمن کالج سے ملی اطلاع کے  مطابق اس بار 303 طالبات  میں سے  شعبہ کامرس کی دو طالبات نے 600 میں 600  مارکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں، رابعہ ملیحہ بنت محمد مُقیم  ہلارے  اور  آسیہ جُبنا بنت اسماعیل اکرمی دونوں نے سو فیصدی مارکس حاصل کرتےہوئے انجمن کا نام روشن کردیا ہے۔

شعبہ کامرس میں  دوسرے نمبر پر نرمین محتشم بنت نذیر احمد نے  600  میں سے 581 مارکس، تیسرے نمبر پر فاطمہ ارویٰ بنت عبدالملک محتشم  579 مارکس، چوتھے نمبر پر  فاطمہ نہرین بنت حُسین شبیر مختصر نے  576 مارکس اسی طرح پانچویں نمبر پر  فاطمہ سمیہ بنت محمد عرفان کُمشے نے  574 مارکس حاصل کئے ہیں۔

شعبہ آرٹس میں باسمہ بنت محمد زُبیر مصباح نے  600 میں 595 مارکس، اُم کلثوم بنت محی الدین خطاب نے 585 مارکس، رُخسار بنت راجے صاب باگلکوٹ نے 574 مارکس ، عائشہ افرین بنت محمد جاوید مصباح نے 571 مارکس اور ہانیہ  کوثر بنت محمد عمر شیخ نے 562 مارکس کے ساتھ بالترتیب پہلا، دوسرا، تیسرا  ، چوتھا اور پانچواں مقام پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شعبہ سائنس میں  نوریٰ بنت محمد شعیب قاضیا نے 599 مارکس کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے تو فاطمہ نُہیٰ بنت محمد انس رکن الدین اور میمونہ ایفا بنت محمد مسعود علی اکبرا نے 598 مارکس کے ساتھ دوسرا مقام،  حاجرہ ایفا بنت عبدالسلام رکن الدین نے593 مارکس کے ساتھ تیسرا مقام، سُواد انجم بنت محمد سُہیل نے 580 اور حاجرہ اِلفا بنت محمد کفایت اللہ مُلا نے 579 مارکس کے ساتھ  چوتھا اورپانچواں مقام پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بھٹکل دی نیو انگلش پی یو کالج کے  تین طلبہ سو فیصد مارکس  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح سدھارتھا پی یو کالج کے  جملہ سات طلبہ 600 میں 600 مارکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔

دی نیو انگلش پی یو کالج سے جاری پریس ریلیز کےمطابق شعبہ کامرس میں  مونیشا وینکٹیش نائک جبکہ شعبہ سائنس سے  اکشیا نائک اور میگھنا شیٹ  سو فیصدی مارکس  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےہیں۔

سدھارتھا پی یو کالج سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  امسال  ان کی کالج کے شعبہ سائنس سے  میدھا جے ہیگڈے، اُشا اے نائک، ونیتا ایس بھٹ، شُشما وی نائک، پرتیک پی شانبھاگ، ویویکانند ایم نائک یعنی جملہ چھ طلبہ نے 600 میں 600 مارکس حاصل کئے ہیں، اسی طرح شعبہ  کامرس سے ایک طلبہ امولیا پی شٹی نے سو فیصدی مارکس حاصل کئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق اس کالج سے 20 سے زائد طلبہ نے 600 میں 590 مارکس حاصل کئےہیں۔

یاد رہے کہ امسال ضلع اُترکنڑا سے جملہ 14465 طلبہ پی یو سی دوم کا امتحان دینے والے تھے مگر کووڈ کی وجہ سے بغیر امتحان ہی   تمام طلبہ  کو کامیاب قرار دیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...