اترکنڑا ضلع کےا نکولہ میں کورونا  وائرس کو لے کر عوام میں اضطراری کیفیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2020, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍جون (ایس اؤ نیوز) وبائی مرض کورونا وائرس سے ضلع اُترکنڑا کا انکولہ تعلقہ   ابھی تک محفوظ ہے لیکن    عوام میں اندرونی سطح پر چلنے والی چہ میگوئیاں  خوف پیدا کررہی ہیں۔

ضلع کے 11تعلقہ جات میں  کورونا متاثرین پائے گئے تو ابھی تک انکولہ  اس سے دور ہی رہاہے، ابھی تک یہاں کسی بھی  پوزیٹیو کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن مہاراشٹرا سےکمٹہ آنے والے ایک شخص کی رپورٹ کل پازیٹیو آنے کے بعد  کمٹہ کے شخص کے  رابطے میں  آنے والے دو لوگوں کا تعلق انکولہ سے ہونے کے بعد انکولہ سرکاری تعلقہ اسپتال کی ایمبولنس جب انہیں لے جانے کے لئے  گھر پہنچی تو عوام حیرت میں پڑگئے۔ دونوں کو صبح  ہی  تعلقہ اسپتال لے جایا گیا اور  ان کے تھوک کے سیمپل  جانچ کے لئے راونہ کئے گئے۔ اس کے بعد انہیں ہوم کوارنٹائن  میں رہنےکی ہدایات دےکر بھیج دیاگیا۔ اس کے ساتھ تعلقہ کے پانچ دیگر  لوگوں کے بھی سیمپل بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ ملنی  باقی ہے۔

ابھی تک رپورٹ نہیں آئی ہے لیکن عوام میں رپورٹ آنے سے پہلے ہی کورونا وائرس کو لے کر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ  متعلقہ افراد میں کورونا وائرس کے اثرات پائے جارہے ہیں ۔ جنگل کے آگ کی طرح پھیلی اس افوہ سے  پورے دیہات سمیت تعلقہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔  جس کے نتیجےمیں مطمئن عوام میں اضطراری کیفیت پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تعلقہ میں کئی لوگوں کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جن کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، اس کے باوجود عوام کی بےچینی میں کمی نہیں دیکھی جارہی ہے۔ ہرکوئی متعلقہ افراد کی رپورٹ نگیٹیو آنے کی پرارتھنا کررہاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...