منگلورو: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ اشیاء کی نصب کاری کی کوشش : عوام نے دوکو پکڑ کرکیا پولس کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2021, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23؍فروری (ایس اؤ نیوز)اے ٹی ایم میں اسکیمنگ اشیاء کی نصب کاری کی کوشش کرنے کے دوران  دو جعل سازوں کو مقامی عوام نے پکڑ کر پولس کے حوالے کئے جانے کا واقعہ منگل کو  پیش آیا ہے۔

شہر کےمنگلا دیوی علاقے میں واقع اے ٹی ایم میں یہ دونوں جعل ساز اسکیمنگ اشیاء کی نصب کاری کی کوشش میں تھے۔ جعل سازوں کی کوششوں پر نظر رکھتے ہوئے  عوام نے جب انہیں پکڑنے کی کوشش کی  تو دونوں بھاگنےکی کوشش کرنے لگے۔ اسی وقت تین لوگوں نے دونوں کو مضبوطی سے پکڑ  لیا، جس کی وڈیو کلپ بھی  بعد میں وائرل ہوگئی  جو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ اے ٹی ایم  میں بہت ہی باریک و حساس اشیاء کی نصب کاری کرتےہوئے اے ٹی ایم کارڈوں کی جانکاری چوری کرنےکے بعد جعلی کارڈ تیارکرکے متعلقہ اکاؤنٹ سے رقم چرانے کو اسکیمنگ کہاجاتاہے۔جب کوئی  متعلقہ اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ اسپائس کرتاہے تو اس میں موجود 16نمبرات اور سی وی سی کی جانکاری  جعل سازوں کی طرف سے نصب کئے گئے اشیاء میں  درج ہوجاتی ہے

منگلورو کے علاقے میں حالیہ دنوں میں ایسے چند واقعات پیش آئے ہیں۔ شہر کے چلیمبی ناگوری  اور کلائی ائیریا کے ایک ایک اےٹی ایم میں اس طرح اسکیمنگ کرتے ہوئے جعل سازوں نے سیکڑوں گاہکوں کو لاکھوں روپیوں کا چونا لگانے کی وارداتیں  پیش آچکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...