پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ:شرجیل خان کے خلاف فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2017, 8:45 PM | اسپورٹس |

 کراچی،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کا تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کے خلاف بدھ کو فیصلہ سنائے گا۔تین رکنی ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ)اصغر حیدر ہیں اور اس کے ارکان میں لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ)توقیر ضیا اور وسیم باری شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں برس سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں متعدد پاکستانی کرکٹرز مبینہ طور پر ملوث پائے گئے تھے جن میں سے شرجیل خان اور خالد لطیف کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔
خالد لطیف کے خلاف بھی ٹریبونل کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور اس بارے میں فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔
اس سکینڈل میں ملوث اسلام آباد یونائٹڈ کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو پہلے ہی چھ ماہ پابندی کی سزا دی چکی ہے جبکہ شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید کے معاملات ٹریبونل میں زیرسماعت ہیں۔شرجیل خان اور خالد لطیف پر الزام تھا کہ انھوں نے مبینہ طور پر پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے دبئی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی جہاں ان کے درمیان ایک ڈیل ہوئی تھی۔ اس ڈیل میں مبینہ بک میکر یوسف اور کرکٹر ناصرجمشید کے نام سامنے آئے تھے۔برطانوی کرائم ایجنسی نے یوسف اور ناصر جمشید کو حراست میں لے کر ان کے پاسپورٹس اپنی تحویل میں لے لیے تھے بعد میں دونوں کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔
شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جن کا تعلق مشکوک افراد سے ملنے، اس بارے میں کرکٹ بورڈ کو مطلع نہ کرنے اور مشکوک افراد کی خراب کارکردگی کے لیے پیشکش قبول کرنے سے ہے۔شرجیل خان پر الزام تھا کہ انھوں نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں مبینہ طور پر دو ڈاٹ گیندیں کھیلنے کی بکی کی پیشکش قبول کی تھی اور اس پر عمل بھی کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی ٹریبونل کی کارروائی تقریباً پانچ ماہ جاری رہی جس کے سامنے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی فلینیگن بھی پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔28سالہ شرجیل خان نے ایک ٹیسٹ، 25ون ڈے اور 15ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...