اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار پی ایس ایل چیمپیئن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2018, 12:55 PM | اسپورٹس |

کراچی،27؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیوک رونچی نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔رونچی نے حسن علی سمیت زلمی کے تمام باؤلرز کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور چوتھے اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔اوپنرز لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہوئی، تاہم آصف علی نے کیچ چھوٹنے کے بعد لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔فہیم اشرف نے اگلے اوور میں وہاب ریاض کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کی فتح ہر مہر ثبت کردی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...