امریکہ میں احتجاج: ملکی سیاست میں فوج کے کردار پر سوالات

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th June 2020, 7:24 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن، 14/جون (آئی این ایس انڈیا) مئی کے آخر میں پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پھوٹ پڑنے والے مظاہروں اور بدامنی پر کنٹرول کرنے کے لیے کئی شہروں میں فوج تعینات کی گئی تھی، جس پر کئی حلقوں کی جانب سے سولات اٹھائے گئے۔ وائس آف امریکہ کی پینٹاگان کے لیے نمائندہ کیرلا باب نے اپنی رپورٹ میں یہ جائزہ لیا ہے کہ امریکی عوام کے تح?فظ کے لیے فوج کے غیر سیاسی رہنے کی طویل روایت کی کیا اہمیت ہے۔ اس نکتہ چینی کا آغاز واشنگٹن ڈی سی کی ایک شاہراہ پر پرامن مظاہرین کے خلاف امریکی فوج کے نیشنل گارڈز کو استعمال کرنے کے بعد ہوا جس نے سول سوسائٹی میں فوج کے کردار پر ایک مباحثے کی صورت اختیار کر لی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے لا سکول سے منسلک ریٹائرڈ جنرل جوزف ووٹل کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ اس سے ایک ایسی صورت حال پیدا ہوئی جس سے فوج کے اعتماد کو دھچکا لگا۔ جنرل جوزف ووٹل امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک سابق کمانڈر رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے اخلاقیات اور قانون کے کردار سے متعلق مرکز سے منسلک ہیں۔ انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امریکی فوج کی بنیادی اقدار میں ملکی سیاست سے دور رہنا شامل ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک سیاست سے پاک فوج قوم کی بہتر خدمت کر سکتی ہے، اور یہی امریکہ کے بانیوں کا منشا اور خواہش تھی اور یہی وجہ ہے کہ امریکی فوج کو امریکہ کے سب سے محترم ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...