محکمہ خوراک کی بدعنوانی کی وجہ سے غریبوں کو اناج نہیں مل رہا: ادھیر رنجن چودھری

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 2:55 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،3؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) ریاستی وزیر خورا ک جیوتری پریہ ملک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر و بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کی بدعنوانی کا علم خود وزیرا علیٰ کو ہے اور ممتا بنرجی جانتی ہے کہ راشن کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ آج مرشدآباد میں راشن کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ اس کے لئے ادھیر رنجن چودھری نے جیوتری پریہ ملک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

خیال رہے کہ آ ج صبح راشن نہیں ملے سے ناراض گاؤں والوں نے راشن ڈیلر کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی راشن کے نام پر گڑبڑی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے سالار میں راشن ڈیلروں کے گھر پرحملہ کرایا گیا ہے۔ یہ گھناؤنی سیاست کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو راشن ڈیلروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

بہرام پور سے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو کھانا کیوں نہیں مل رہا ہے؟ میں پچھلے 40 دن سے احتجاج کر رہا ہوں، راشن کے ساتھ بدعنوانی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اس وقت بھی بدعنوانی سے باز نہیں آرہی ہے۔ چاولوں کی بوری کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کو جواب دینا چاہیے کہ چاول کی بوری کون چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں چوری کر رہے ہیں اور اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔ ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے سے ہی ممتا بنرجی نے افسر کا تبادلہ کیا، مگر یہ کافی نہیں بلکہ اصل گناہ گاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔