بنگلورو: میٹرو اسٹیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں کا احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/نومبر (ایس او نیوز) شہر کی مضافات میں واقع انچے پالیہ علاقہ میں میٹرو اسٹیشن کی مانگ کو لے کر مقامی افراد نے بنگلور- ٹمکور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کے خلاف نعرے لگائے- راستہ روکو دھرنے کی وجہ سے اس شاہراہ پر آدھا گھنٹہ تک ٹرافک جام رہا جس سے کئی کلو میٹر تک سواریوں کو قطار میں کھڑے دیکھا گیا- احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ میٹرو ریل کا تعمیری کام انچے پالیہ سے قریب ہورہا ہے- یہاں سے ٹمکور تک میٹرو ریل کی توسیع کا بھی منصوبہ ہے- انہوں نے کہا کہ بی ایم آر سی ایل انچے پالیہ علاقے میں اپنا میٹرو ریل اسٹیشن تعمیر نہیں کررہا ہے- جس سے اس علاقے کے افراد کو کوئی سہولت نہیں ہوگی- انہوں نے بتایا کہ انچے پالیہ علاقے میں میٹرو اسٹیشن کی اشد ضرورت ہے- لیکن بی ایم آر سی ایل نے اس کو نظر انداز کردیا ہے- انہوں نے بتایا کہ پہلے پراجکٹ کے تحت انچے پالیہ سے قریب میٹرو اسٹیشن تعمیر کرنے کی تجویز تھی جس سے مقامی افراد میں کافی خوشی محسوس کی جارہی تھی- انہوں نے بتایا کہ اب اچانک بی ایم آر سی ایل نے انچے پالیہ کے بجائے ینٹنے میل کے پاس اپنا میٹرو اسٹیشن تعمیر کررہا ہے- احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بی ایم آر سی ایل شری کنٹا پورہ کے پاس ایک اور میٹرو اسٹیشن تعمیر کررہا ہے- یہاں کی آبادی صرف 20ہزار ہے- جبکہ انچے پالیہ میں اس سے بھی کافی زیادہ آبادی ہے- انہوں نے بی ایم آر سی ایل سے مانگ کی کہ وہ فوری انچے پالیہ میں اپنا میٹرو ریل اسٹیشن تعمیر کریں - ورنہ دھرنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا- انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے بی ایم آر سی ایل کو یادداشت بھی پیش کی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...