کسانوں کا الٹی میٹم، کسان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ، ہریانہ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں کسانوں کے مظاہرے جاری ، 12جون کو بڑے احتجاج کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 9:44 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ہریانہ میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کا معاملہ گرما گیا ہےکیوں کہ کسانوں نے لگاتار دوسرے دن ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں نہ صرف احتجاج کیا بلکہ حکومت کو وارننگ بھی جاری کردی کہ اگر ان کے لیڈروں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو 12 جون کو دونوں ریاستوں میں بہت بڑا احتجاج کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرنام سنگھ چڈھونی سمیت تمام گرفتار شدہ کسان لیڈروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر درج کیس واپس لئے جائیں ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دونوں ریاستوں کے تمام کسان سڑکو ں پر آجائیں گے ۔ 

سورج مکھی کی فصل پر مناسب ایم ایس پی کا مطالبہ کررہے ہیں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج نے سبھی کو مشتعل کردیا ہے۔ گزشتہ روز جہاں کسانوں نے مختلف ٹول ناکوں پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں ٹول فری کردیا وہیں جمعرات کو کسانوں نےکھل کر کئی شہروں میں احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے سڑکیں جام کرنے کے علاوہ ضلع کلکٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ کسانوں کا مطالبہ تھا کہ سورج مکھی کی فصل پر ایم ایس پی میں اضافہ کیا جائے۔ ساتھ ہی گزشتہ روز گرفتار کئے گئے تمام کسان لیڈروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ اس تعلق سے کچھ جگہوں پر پولیس اور کسانوں کے درمیان کہا سنی بھی ہوئی لیکن مجموعی طور پر یہ احتجاج پُر امن رہا کیوں کہ گزشتہ دنوں کی کارروائی کے بعد پولیس پر ہونے والی شدید تنقیدوں کے سبباس مرتبہ پولیس نے سختی نہیں دکھائی ۔ کسانوں نے بھی اس موقع پر کافی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

کسان سورج مکھی کی فصل اور خاص طور پر اس کے بیجوں پرطے شدہ ایم ایس پی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سورج مکھی کے بیج ۶۴۰۰؍ روپے فی کوینٹل کے حساب سے خریدے ۔ اس سے کم قیمت پرکسانوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے جبکہ حکومت  ۶؍ ہزار روپے فی کوینٹل کے حساب سے دام لگارہی ہے جو کسانوں کے مطابق لاگت سے کافی کم ہے۔  

منگل کو احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی کے بیٹے اور کسان لیڈر ارشپال سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ساتھ ہی حکومت طے شدہ ایم ایس پی کے حساب سے ۱۲؍ جون سے سورج مکھی کے بیج خریدنے کی شروعات کرے ورنہ سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے وارننگ  دی کہ ہریانہ اور پنجاب  دونوں سرکاروں کے پاس ۱۲؍ جون تک کا وقت ہے۔ اس کے بعدکسان اپنا آندولن نہایت تیز کردیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ سرکار اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینے کی کوشش کررہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مشہور کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک مرتبہ پھر یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر ہریانہ کے کسانوں کو  مناسب ایم ایس پی نہیں دی گئی تو کسانوں کی تمام تنظیمیں میدان میں اترنے کو مجبور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے کسانوں نے بالکل مناسب اور انصاف پر مبنی مطالبہ کیا ہے۔ اس پر اگر انہیں لاٹھی کھانی پڑے تو یہ ملک کے لئے شرمناک ہے۔کسان اناج ملک کے لئے ہی پیدا کرتا ہے لیکن بی جے پی کی حکومتیں کسانوں کوملک کا دشمن سمجھ رہی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ بی جے پی اور اس کی حکومتوں کو سبق سکھایا جائے۔ انہوںنے وارننگ دی کہ اگر جلد ہی کسانوں کے لئے ایم ایس پی کا فیصلہ نہیں کیا گیا تووہ بڑی تحریک چھیڑ دیں گے ۔

راکیش ٹکیت کے مطابق کسانوں کی بڑی تنظیمیں 12جون کو ملاقات کریں گی اور اس میں بڑی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی  ایم ایس پی حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی بھی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت ہریانہ کے مختلف علاقوں میں دھرنے دئیے جارہے ہیں جو ۱۲؍ جون تک جاری رہیں گے ۔ اس کے بعد کروکشیتر میں بڑی ریلی ہو گی جو ایم ایس پی دلائو کے عنوان پر ہو گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...