مودی حکومت کے نئے زرعی بل کے خلاف زہر کھانے والے کسان کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 9:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ نئے زرعی بل سے کسان بہت پریشان ہیں اور سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پنجاب کے مکتسر ضلع میں اس بل کے خلاف زبردست مظاہرہ چل رہا ہے۔ اس دوران جمعہ کے روز ایک 70 سالہ کسان نے بل سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج اس کسان کی علاج کے دوران موت واقع ہو گئی ہے۔ کسان کی موت کے بعد مکتسر میں مظاہرہ کر رہے کسانوں کی ناراضگی مزید بڑھ گئی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق زہر کھانے والے کسان کی حالت جمعہ کے روز ہی بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ بادل گاؤں باشندہ اس کسان کو پہلے گاؤں کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن حالت سنگین ہونے پر اسے بھٹنڈا کے میکس اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں کسان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ بادل گاؤں سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا آبائی گاؤں ہے جہاں کسان چھ دن سے مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین زرعی بلوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرہ سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے گھر کے ٹھیک باہر چل رہا ہے۔ خبروں کے مطابق 70 سالہ کسان نے جمعہ کی صبح ساتھی کسانوں کو زہریلی شئے کھانے کے بارے میں بتایا۔ پتہ چلنے پر کسانوں نے فوراً ایمبولنس کو فون کیا اور مظاہرہ کی جگہ پر تعینات پولس افسران کو بھی خبر دی۔ پولس فوراً کسان کو اسپتال لے گئی۔

کسان کی موت کی خبر پھیلنے کے بعد بھارتیہ کسان یونین ایکتا اُگراہاں کے ریاستی سکریٹری شنگارا سنگھ مان نے کہا کہ لوک سبھا میں زرعی بل کے پاس ہونے سے کسان پریشان ہیں۔ انھیں ڈر ہے کہ بل سے کسانوں کو نقصان ہوگا۔ دوسری طرف ہندوستانی کسان یونین کے جنرل سکریٹری سکھدیو سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہلوک کسان کی فیملی کو معاوضہ دیا جائے کیونکہ وہ مقروض تھا اور اسی لیے اس نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔