مینگلور میں شہریت قانون کی مخالفت میں احتجاج تشدد میں تبدیل؛کرفیو کا اعلان، لاٹھی چارج اور فائرنگ کے بعد دو لوگوں کی موت؛ مزید دو کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th December 2019, 7:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

مینگلور 19 ڈسمبر (ایس او نیوز) شہریت قانون کی مخالفت میں جہاں ملک بھر میں احتجاج ہورہے ہیں اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، ایسے میں مینگلور میں  آج جمعرات کو منعقدہ احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا ہے اور پولس فائرنگ میں دو لوگوں کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ احتجاج اُس وقت تشدد میں تبدیل ہوگیا جب عوام کی ایک بڑی تعداد امتناعی احکامات دفعہ 144 کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راستوں پر نکل آئے اور شہریت قانون کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولس کی زائد فورس تعینات کی گئی تھی اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی پولس کے اعلیٰ حکام نے دفعہ 144 نافذ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ مگر عوام نے امتناعی احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مینگلور ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج منظم کیا اور شہریت قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جب پولس نے لاٹھی چارج کیا تو عوام برہم ہوگئے اور پولس پر پتھراو شروع کردیا۔ حالات اُس وقت کشیدہ ہوگئے جب پتھراو میں کئی پولس اہلکار زخمی ہوگئے،  بتایا جارہا ہے کہ پولس نے پہلے ہوا میں فائرنگ کی  پھر انہوں نے احتجاجیوں پر گولیاں چلائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولس کی گولیوں سے پانچ لوگ شدید زخمی ہوئے، جن میں دو کی بعد میں موت واقع ہوگئی۔ مزید دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے اور اُنہیں قریبی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

پولس کی فائرنگ کے بعد حالات مزید ابتر ہوگئے، اور احتجاجی تشدد پر اُترآئے۔ بتایا گیا ہے کہ حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مینگلور کے پانچ پولس تھانہ حدود میں کرفیو نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔اب تک سو سے زائد احتجاجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر آج صبح سے ہی شہر میں راستوں پر سواریوں کی چہل پہل نہ کے برابر تھی اور اکثر دکانیں  بند کردی گئیں تھیں۔ 

خبر ملی ہے کہ پولس لاٹھی چارج سے سو سے زائد احتجاجی زخمی ہوئے ہیں  جس میں مینگلور کے سابق مئیر اشرف بھی شامل ہیں، جبکہ کافی پولس اہلکاروں کو بھی پتھراو سے چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ  مینگلور کے بندر، کدری، عُروا، پانڈیشور اور برکے پولس تھانہ حدود میں کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام الناس سے کہا جارہا  ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

 رپورٹ لکھے جانے تک مینگلور میں  حالات انتہائی تشویشناک بتائے گئے ہیں اور پولس حالات پر قابو پانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...