کمٹہ میں بائی پاس کی مخالفت اور ٹول فیس وصولی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2019, 7:35 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:23؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شہر سے گزرنے والی  قومی شاہراہ کی ہی توسیع کرتےہوئے اس کو فورلین میں تعمیر کئےجانے کا مطالبہ لےکر بائی پاس مخالف ہوراٹ سمیتی کی قیادت میں بڑے پیمانےپر احتجاج کیاگیا۔

بائی پاس مخالف ہوراٹ سمیتی کے صدر آر جی نائک نےبڑی تعداد میں جمع ہوئے احتجاجیوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے اکثر مقامات پر قومی شاہراہ کو ہی فورلین میں منتقل کیا جاتا ہے ، ساحلی اضلاع میں بھی یہی ہورہاہے تو کمٹہ میں بھی اسی طرح فورلین کی تعمیر ہو، یہاں کام کئے بغیر ، قومی شاہراہ پر موجود گڑھوں کی بھرتی کئے بغیر ٹول فیس وصول کرنےکی فکر کی جارہی ہے، فورلین کا کام مکمل کئےبنا ٹول فیس وصول نہ کرنےکی مانگ دہرائی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صرف چار سرمایہ داروں کو بچانے کی فکر میں ہزاروں غریب عوام کو ہراساں کرنا اور ان کی زندگی اجیرن کرنا صحیح نہیں ہے۔ سابقہ ڈی سی نے بھی بائی پاس کی مخالفت کی تھی ۔ امیروں کو سہولت فراہم کرنے غریبوں کے پیٹ پر لات مارنا بے انصافی ہونے کا الزام لگایا۔ کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کے بھاسکر پٹگار نے کام کی تکمیل سےپہلے ٹول فیس وصول کی گئی تو ٹول ناکہ ہی منہدم کرنے کی دھمکی دی۔ اس موقع پر سمیتی کے شئیلیش نائک، سنپت کمار، سریش بھنڈاری، کمار سوامی ، گنیش بھٹ، ایم وی ہیگڈے سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

متاثرہ دیہات کڈے کوڑی کے عوام نے آئی آر بی دفترکا گھیراؤ کرتےہوئے احتجاج کیا اور آئی آر بی افسر اشوک راؤ کو میمورنڈم دیا۔ اور کمپنی کو تنبیہ کی گئی کہ اگر بائی پاس کاکام جاری رکھا گیا تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنےکی بات کہی ۔ احتجاج میں شریک جے ڈی ایس لیڈر سور ج نائک سونی نے کہاکہ یہاں کے رکن اسمبلی بہت کمزور ہیں، اسی لئے ہرایک منصوبے کے لئے جدوجہدکرنا ضروری ہوگیا ہے، کمٹہ کے عوام کو بدتر حالات کا سامنا ہے۔ اب عوام خود احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں اس کی ایک واضح مثال ہونےکی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔