صابیہ سیفی معاملہ پر شیموگہ میں پرزور احتجاج، مجرموں کو سخت سزا کا مطالبہ۔ شیموگہ پیس آرگنائزیشن کی پریس کانفرنس، ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2021, 2:43 PM | ریاستی خبریں |

شموگہ، 11؍ستمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) حال ہی میں دیش کا دل دلی میں صابیہ نامی لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد بےرحمی سے اس کا قتل کیا گیا- اس معاملے کو لے کر کل شیموگہ میں ” شیموگہ پیس  آرگنائزیشن   کی جانب سے صحافتی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے  آرگنائزیشن   کے صدر جناب ریاض احمد نے کہا کہ صابیہ کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا وہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے ۔ لیکن افسوس کے مرکزی حکومت اس پر خاموش ہے – اس کے علاوہ دلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال بھی کچھ نہیں بول رہے ہیں ۔  حاکموں کی بےحسی قابل افسوس ہے ۔ 

شعبہ خواتین کی ذمہ دار محترمہ یاسمین صاحبہ نے کہا کہ گاندھی نے کہا تھا جس دن رات میں ملک کی خواتین بےخوف گھومیں گی اُس دن صحیح معنوں میں ملل آزاد ہوگا ۔  لیکن آج دن کے اجالے میں راجدھانی میں اس طرح کے معاملے پیش آتے ہیں تو دیگر ریاستوں کا کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف قانون بنانے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ اس قانون پر سختی سے عمل بھی ہونا چاہئیے ۔  اس طرح کی وارداتوں سے دیش کی بیٹیاں خوفزدہ ہیں – اس وقت حکومت کو سنجیدہ ہونا ہوگا – دیش کی بیٹیوں کو بےخوف جینے کی آزادی دینی ہوگی – ایسے وحشی درندوں پر سخت کاروائی کی جانی چاہئیے – آرگانائزیشن نے صابیہ کے قاتلوں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے – اور اس معاملے کی کھُل کر مذمت کی ہے – اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ حکومت کو عرضداشت پیش کی گئی- اس موقعہ پر ہیس آرگانائزیشن کے صدر ریاض آحمد, آرگانائزیشن کے شعبہ خواتین سے یاسمین, وحیدہ فردوس, ممتاز, احساس نایاب کے علاوہ دیگر ذمہ داراں موجود تھے ۔

اسی کے ساتھ دوپہر میں شیموگہ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے صابیہ سیفی معاملہ کی مخالفت میں پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا – شہر کے ڈی سی کمپاؤنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے – ایس ڈی پی آئی نے قاتلوں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے – اور حکومت کی خاموشی پر سوال کھڑے کئے ہیں – انہونے کہا کہ آئے دن دیش میں عصمت ریزی اور قتل کے معاملوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی ثابت کرتا ہے – دیش میں خواتین کے تحفظ کو لے کر سخت قوانین بنائے جانے پر زور دیا ہے – احتجاج کے بعد ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مرکزی و ریاستی حکومت کو ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ عرضداشت پیش کی گئی – عرضداشت میں کہا گیا کہ اس معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ سرے سے جانچ ہونی چاہئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے – اس موقعہ پر ایس ڈی پی آئی کے مقامی ذمہ داراں اور شہر کے دیگر نوجوان کثیر تعداد میں شریک تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...