بھٹکل: شیرالی میں بجلی کے کھمبے پر درخت گرنے سے 3دنوں تک بجلی منقطع۔ ہیسکام کی لاپروائی کے خلاف عوام کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2019, 2:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/اگست (ایس او نیوز) شیرالی کے تٹّی ہکّل علاقے میں سنیچر کی رات میں تیز بارش اورہواؤں کی وجہ سے ایک بجلی کے کھمبے پر پانچ درخت ٹوٹ کر گر گئے جس کی وجہ سے بجلی کا کھمبا اور تار زمین بوس ہوگئے۔اس کے بعد بجلی کا سلسلہ جو منقطع ہوگیا تو سوموار کے دن بھی بحال نہیں ہوا جس کے خلاف عوام نے گرے ہوئے درختوں کو کاٹ کر سڑک پر ڈالتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ بجلی کے کھمبے پر دو سپاری کے درخت،ایک ناریل کا درخت اور دو جنگلی درخت اکھڑ کر گئے۔ بجلی کا کھمبااور تارٹوٹ کر گرنے سے اس علاقے کے 80 تا 90 گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ہیسکام کے افسران اور لائن مین کو اس کی اطلاع دی۔ مگر عوام کا کہنا ہے کہ اتوار کی دوپہر تک ہیسکام سے کوئی بھی خبر لینے کے لئے نہیں پہنچا تو مقامی لوگوں نے خود ہی درخت کاٹ کر سڑک پر سے ہٹادیا تاکہ عوام کو آنے جانے میں سہولت ہو۔ لیکن سوموار کے دن تک ہیسکام کی طرف سے بجلی بحال کرنے کا کام نہیں کیا گیا۔اورتین دنوں تک پورے علاقے کی بجلی بحال نہیں کی گئی۔ہیسکام کی اس لاپروائی پر مشتعل ہوکر عوام نے  گرے ہوئے درختوں کے ٹکڑے اور بجلی کے کھمبے کو تٹّی ہکّل سے الوے کوڈی مندر کی طرف جانے والی سڑک پر ڈال کر پرزور احتجاج کیا۔اور ہیسکام کا عملہ اور افسران کے جائے وقوع پر پہنچنے تک سڑک بند رکھنے پر مصر رہے۔ 

  عوام کے احتجاج کی خبر ملنے پر پنچایت صدر وینکٹیش نائک، مضافاتی پولیس اسٹیشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور سڑک پر سے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسے آمد ورفت کے لئے کھول دیا۔لیکن عوام سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ضد پراڑے رہے کہ ہیسکام کے افسران موقع پر پہنچ کر فوری طور پر بجلی کا کھمبا بدل دیں اور بجلی بحال کردیں۔اس کے ایک گھنٹے بعد ہیسکام کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کرمشتعل عوام کو سمجھا بجھاکر بجلی کا کھمبا بدل دیا۔ اس طرح تقریباً تین دنوں سے منقطع بجلی کا سلسلہ دوبارہ بحال کیاگیا۔

 اس دوران عوام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایک لائن مین نے اس علاقے میں گرے ہوئے بجلی کے ایک کھمبے کے بجائے 5کھمبے گرنے کی رپورٹ دیتے ہوئے بل بنوایا ہے۔عوا م کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نیا لائن مین  تعینات کیا گیا ہے اور اس کے کام اور رویے سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔ اسے جلد از جلد اس علاقے سے ٹرانسفر کردینا چاہیے۔ عوام نے یہ بھی کہا کہ جو لائن مین تعینات تھا وہ عوام کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا کرتاتھا اور جلد سے جلد عوام کو پیش آنے والے بجلی کے مسائل حل کیا کرتا تھا۔

 ایک مقامی شخص نے بتایا کہ اس وارڈ کا لائن مین یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ تکلیف دیا کرتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو نظر انداز کرکے من مانے طریقے سے کام کرتا ہے۔ ایسے لائن مین کو فوری طور پر یہاں سے دوسری جگہ ٹرانسفر کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...