'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف ڈانڈیلی میں احتجاجی مظاہرہ؛ مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd June 2022, 12:03 AM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی 21/ جون (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے مجوزہ قلیل المدتی فوجی تربیت  دینے والی 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف ڈانڈیلی میں ہم خیال اداروں اور تنظیموں نے احتجاجی مظاہرا منعقد کیا ۔ 
    
اس موقع پر اس اسکیم کے نقصانات اور منفی پہلو کے موضوع پر بلدی مزدور یونین کے ضلعی لیڈر ڈی سیامسن ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے تعلقہ سیکریٹری سلیم سید ، ڈانڈیلی سٹی میونسپل کاونسل کے سابق صدر اور کانگریسی لیڈر تصور سوداگر،سی ایم سی کے رکن موہن حلوائی ، سی ایم سی کے سابق رکن کیرتی گاونکر، یووا جنا لیڈر جعفر مسنکٹّے وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس دوران جلتی شمعیں اٹھا کر حاضرین نے مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ 


 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...