بھٹکل تعلقہ کے جنگلات کو شراوتی جنگلاتی علاقے میں شامل کرنے کے خلاف10اکتوبر کوہوگا جنگل واسیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2019, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے کچھ جنگلاتی دیہاتوں کو شراوتی جنگلاتی علاقے میں شامل کرنے کا جو فیصلہ حکومت کی طرف سے کیاگیا ہے اس کے خلاف بھٹکل تعلقہ جنگل واسیوں کی طرف سے 10 اکتوبر کو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع جنگلاتی زمین پر قبضہ داروں کے حقوق کے لئے جد وجہد کرنے والی ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ رویندرا نائک نے دی۔

رویندرا نائک نے تعلقہ کے ہینچلے، بڈے باغ، ہاسرولّی،  ہلیانی، کیکوڈ، ہارولّی، مورکوڈی، ہیجلے جیسے دیہاتوں میں پہنچ کر وہاں پر جنگلاتی زمین پر رہائش پزیر عوام کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل ان کے سامنے رکھی۔ اور ان کے حقوق حاصل کرنے کے مقصد سے منعقد کیے جانے والی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس فیصلے سے قبل عوام کی رائے نہیں پوچھی، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جنگلاتی زمین پر رہائش پزیر عوام کے حقوق کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کو اس معاملے پر از سر نو غور کرنا چاہیے تھا۔ رویندرا نائک نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگلاتی زمین کے قبضہ داروں کو ہراساں کررہے ہیں۔اس پر روک لگناچاہیے۔

اس موقع پر دیوراج گونڈا، مادیوا نائک، نارائن مراٹھی، گنیش نائک، دتا نائک، شیو مراٹھی، پٹا مراٹھی، پرمیشور مراٹھی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔