بھٹکل میں موگیر سماج کے طلبا کا احتجاج : ایس سی سہولیات جاری رکھنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2022, 11:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:21؍ جون   (ایس اؤ نیوز) جس طرح حکومت کی جانب سے پہلے پسماندہ ذات کی سہولیات دی جارہی تھیں اس کو دوبارہ جاری کرنےکا مطالبہ لےکر موگیر سماج کے اسکول اورکالج کے طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ موسلا دھار بارش کے چلتے طلبا احتجاج کے ذریعے بی ای اؤ دفتر پہنچ کر  اپنے مطالبات کو پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شمس الدین سرکل پر جمع ہوئے طلبا بابا صاحب امبیڈکر کی حمایت  میں نعرے بازی کرتے ہوئے بی ای اؤ دفتر کا گھیراؤ کیا۔ طلبہ نے بلاک ایجوکیشن آفسر کو بتایا کہ موموگیر سماج  پچھلے 91دنوں سے جدوجہد کررہا ہے،  لیکن حکومت ہے کہ انصاف دینے کا کام نہیں کررہی ہے، جس سے طلبا کے ساتھ بھی ناانصافی ہورہی ہے۔ طلبا نے محکمہ تعلیمات عامہ سے انصاف کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر طلبا نے بی ای اؤ کے سامنے اپنے مطالبات پیش  کرتے ہوئے بتایا کہ  سال 1976سے اترکنڑا ضلع میں موگیر سماج کو دستوری طورپر پسماندہ ذات کی سہولیات دی جارہی تھیں مگر 2004سے حکومت نے ان سہولیات کو روک دیا ہے۔طلبہ نے زور دیا کہ  اسکول اور  کالج کی سرٹی فیکٹ میں ان کی ذات کے خانے میں ایس سی درج  کیا جائے

موگیر سماج کا کہنا ہے کہ حکومت پچھلے 14برسوں سے ان کے حق کو چھین رہی ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ  دوبارہ  ایس سی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ان  کے  ماں باپ کی سرٹی فیکٹ میں ان کی ذات  ایس سی(شیڈول کاسٹ)  درج ہے لیکن اس کے باوجود  ہمیں سہولیات نہیں دی جارہی ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جب حکومت نے موگیر سماج کو ایس سی کی سہولیات دینا بند کردیا تو ہم نے ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ عدالت نے بھی موگیر سماج کو ایس سی قرار دیا  اس کے علاوہ قومی ایس سی ، ایس ٹی کمیشن نے بھی موگیر سماج کے تعلق سے بتایا کہ  ہم لوگ  ایس سی کی سہولیات حاصل کرنےکی اہل ہیں۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ  ان سب  حالات کو سامنے رکھتےہوئے ہمیں ایس سی سہولیات فراہم کی جائے۔ احتجاجی طلبہ نے بتایا کہ  ذات پات کے معاملےکولے کر ان کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے روبرو گذشتہ 91دنوں سے موگیر سماج کے شہری غیر معینہ مدت کا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت کےکانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، سرکار بہانے کررہی ہے۔طلبہ نے متنبہ کرایا کہ  اگر حکومت ہمارے مطالبات کو منظور نہیں کرتی  تو   ہم آئندہ دنوں میں اسکول  جانا بند کردیں گے۔ طلبا کی نمائندگی کرتےہوئے تلک موگیر، سمردھی موگیر اور یشوسوی نے بتایا کہ ہم  اگلے تین دن تک انتظار کریں گے کہ  ہمارے مطالبات کو منظور کیا جائے۔ بی ای اؤ دفتر  سے نکل کر  اے سی دفتر کے سامنے جائے احتجاج پہنچ کر طلبا نے موسلا دھار بارش کے دوران بھی اپنے فلک شگاف نعروں کو بلند رکھتےہوئے اپنی برہمی کااظہارکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔