ہاسن میں کارخانہ ملازمین کی ہڑتال فساد میں بدل گئی۔ پولیس نے کی ہوائی فائرنگ۔9پولیس اہلکار زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2019, 1:41 PM | ریاستی خبریں |

ہاسن 25/جولائی (ایس او نیوز) ہاسن میں ہمت سنگھ نامی کپڑوں کے کارخانے میں کام کرنے والے ملازمین نے انتظامیہ پربے جا ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ہڑتال شروع کی اور پھر احتجاجی مظاہرین تشدد پر اترآئے توحالات قابو سے باہر ہوگئے۔ جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کا سہارا لینا پڑا۔ معلوم ہوا ہے اس تشدد کے دوران بہت سارے احتجاجی مظاہرین کے علاوہ 9پولیس والے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

 بتایاجاتا ہے کہ اس گارمنٹ فیکٹری میں 4ہزار ملازمین ہیں۔ کارخانے کی  انتظامیہ کے خلاف ملازمین کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ ان کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔ملازمین کے ساتھ’لیبر قوانین‘ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر انسانی سلوک اور ظلم وستم کا رویہ اپنایاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پرشمالی ہند کی ریاستوں سے آنے والے کے افرادکو یہاں بطور ملازمین بھرتی کیا جارہا ہے۔ملازمین کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں کارخانے میں بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاست سے بہار سے تعلق رکھنے والا ایک ملازم ایک لڑکی کو بھگاکر لے گیا تھا۔ کارخانے کے سپروائزر نے اس ملازم اور اس کے ساتھی کو اس معاملے کی پوچھ تاچھ کے نام پر اپنے پاس بلاکران کی بری طرح پیٹا ئی کی تھی۔ اس کے بعد وہ دونوں ملازمین لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے تعلق سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔وہاٹس ایپ پر ان دونوں کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کے تصاویر جب وائرل ہوئیں تو ہزاروں بہاری ملازمین نے بدھ کے دن صبح 10.45بجے  انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے فیکٹری کے باہر احتجاج شروع کیا۔اس دوران کسی نے ایک کپڑے کو آگ لگاکر کارخانے کی گیٹ کی طرف اچھال دیاتو کارخانے کے سیکیوریٹی اسٹاف نے احتجاجیوں پر لاٹھیاں برساکر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت مظاہرین بھڑک گئے اور کارخانہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ سنگ باری بھی شروع کردی۔ میڈیا والوں پربھی پتھراؤ کیا۔ فیکٹری کے اطراف موجود موٹر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

صورت حال کو بے قابو ہوتے دیکھ کر پولیس نے پہلے لاٹھی چارج شروع کیا تو احتجاجی ملازمین کارخانے سے ذرا دور جاکر وہاں سے پولیس اور موٹر گاڑیوں پر سنگ باری کرنے لگے۔ سنگ باری سے کارخانے کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے۔جب احتجاجیوں نے کارخانے کے احاطے میں موجودپولیس ویان کو الٹ دیاتو پولیس نے کئی راؤنڈہوائی فائرنگ کی۔جس کے بعد تشدد پر قابو پالیا گیا۔ہاسن ضلع ایس پی نندنی نے بتایا کہ سنگ باری میں ملوث 25ملازمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فی الحال صورتحا ل پرامن ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کارخانے کا انتظام سنبھالنے والوں کی کوتاہی سے اس طرح کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس ضمن میں تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد خاطیوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔