شاہین باغ میں لوگوں کا جم غفیر، کیرتن اور ہون کے ذریعہ کیا قومی یکجہتی کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 9:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) اتوار کی شام کو جو منظر اوکھلا کے شاہین باغ میں نظر آیا اس کو تاریخی ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ ایسا کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ شام سے ہی اوکھلا کے ہر علاقہ میں جام لگنا شروع ہو گیا تھا اور ہر شخص یا تو اکیلا یا اپنے ساتھیوں، رشتہ داروں کے ساتھ شاہین باغ کی جانب گامزن تھا۔ ای رکشا ہاتھ نہیں آ رہے تھے اور زیادہ تر لوگوں کو بیچ میں ہی سواری چھوڑ کر پیدل جانا پڑ رہا تھا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ آج شاہین باغ آئے ہیں۔ ہر شخص شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چار ہفتوں سے جاری احتجاج میں شرکت کرنے کے لئے بے چین اور پر جوش نظر آ رہا تھا۔

شاہین باغ کا احتجاج بنیادی طور پر وہاں کی خواتین کا احتجاج ہے جو جامعہ میں ہوئے تشدد کے بعد سے جاری ہے اور ہر روز خواتین بڑی تعداد میں یہاں جمع ہوکر اپنا احتجاج درج کراتی ہیں لیکن کل جو منظر وہاں نظر آیا وہ انتہائی غیر معمولی تھا۔ کل کا احتجاج صرف لوگوں کی تعداد کو لے کر غیر معمولی نہیں تھا بلکہ جس طرح وہاں پر ہر مذہب کے لوگ شریک ہوئے اور وہاں قومی یکجہتی کے مظاہرہ کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر اپنے مذاہب کی مقدس کتابوں کے اہم حصوں کو پڑھا۔ سکھ سماج کے لوگوں نے وہاں کیرتن کا اہتمام کیا، مسلمانوں نے کلام پاک کی تلاوت کی، ہندو بھائیوں نے ہون کیا، گیتا کے اپدیش پڑھے اور عیسائی بھائیوں نے بائبل سے سرمن پڑھے۔ اس موقع پر آئیں کے کچھ حصوں کو بھی پڑھا گیا۔ سماجی کارکن ڈی ایس بندرا نے کہا کہ کیونکہ حکومت مذہبی بنیاد پر ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہے اس لئے حکومت کی اس کوشش کو ناکام کرنے کے لئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے اور تمام مذاہب کے لوگ یہاں جمع ہوئےہیں۔

ذاکر نگر کے حیدر کا کہنا تھا کہ وہ روز یہاں آتے ہیں اور جہاں وہ خواتین کی ہمت کی تعریف کرتے نہیں تھکتے کہ کس طرح وہ ٹھنڈ کی پرواہ کیے بغیر وہ یہاں روز احتجاج میں شرکت کرتی ہیں وہیں اس پورے مظاہرہ میں جو ڈسپلن ہے وہ اس کی زبردست تعریف کرتے ہیں۔ عروج جو اپنے پورے خاندان کےساتھ کل شاہین باغ پہنچی تھیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی ناراضگی سمجھ میں کیوں نہیں آ رہی اور وہ کیوں ایسے قانون کو ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی۔

اتوار کے اس تاریخی احتجاجی مظاہرہ میں ہر جانب لوگوں کا جم غفیر ہی نظر آرہا تھا۔ اپنے اپنےانداز میں لوگ یہاں احتجاج درج کرا رہے تھے کوئی پلے کارڈ لے کر چل رہا تھا، کوئی آزادی کے نعرے لگا رہا تھا، کوئی گانے گا رہا تھا۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد قومی ترانہ گائے جا رہے تھے۔ ہرجانب ایک چھوٹا سا ہندوستان نظر آ رہا تھا ۔ایک جانب انڈیا گیٹ بنایا ہوا ہے جس میں ان نوجوانوں کے نام لکھے ہوئےہیں جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...